rki.news
کبھی تم پیار مت کرنا
اگر کر لو
تو جان ِجاں !
نبھانا بھی اُسے ہر پَل
محبت کے حسیں دعوے
رفاقت کے سبھی وعدے
تُمہیں تکمیل کرنے ہیں
اگر ممکن نہیں ایسا
تو
لفظوں کے یہ زیرِ و بم
کسی بھی کام کے کب ہیں؟
یونہی باتیں بنانے سے
مِلن کے گیت گانے سے
فقط چاہت جتانے سے
سُنو! کچھ بھی نہیں ہوتا
اگر تو پیار ہے سّچا
چلو آؤ نبھاؤ پھر
اگر لمحہ گزاری ہے
تو واپس لوٹ جاؤ تم
دوبارہ
پھر نہیں آنا
ہمیں یہ دکھ ہی کافی ہے
محبت ہو گئی تم سے
چلو تم نے نہ کی تو کیا
مگر ہم کو ہوئی سچی
جو اک جھوٹے مسافر پر
قسم سے وار دی ہم نے
محبت ہار دی ہم نے
محبت ہار دی ہم نے
شاعرہ: سباس گل
رحیم یار خان
❤️❤️❤️