Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کتاب”رسول کاٸناتؐ“کی خوشبو۔۔۔

Articles , Snippets , / Tuesday, September 16th, 2025

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
سرور کائنات٬فخرِ موجودات٬امام الانبیاء٬حضرت محمدؐ معلم انسانیت اور محسنِ انسانیتؐ کی زندگی کے حوالے سے لکھنا کوٸی آسان کام نہیں لیکن محبت کے تقاضے تو یہی ہیں کہ آپ ؐ کی زندگی سے محبت اور پیار کی انتہا یہی ہے کہ آپؐ کی وحی الٰہی کی روشنی میں پیش کردہ تعلیمات سے استفادہ کیا جاۓ۔معروف مصنف اعجاز خاں میو(گولڈ میڈلسٹ) ایسے درخشاں ستارے ہیں جن کی قلمی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔اعجاز خاں میو کا شمار بھی ان پھولوں میں ہوتا ہے جن کی پتی پتی سے خوشبوۓ الفت محسوس ہوتی ہے۔کتاب رسولِ کاٸناتؐ مصنف موصوف کی بہترین شاہکار قلم ہے۔اس پر جس قدر اور جتنا بھی لکھا جاۓ تشنگی باقی رہتی ہے۔موصوف کی محبت ہے کہ مجھ جیسا ناچیز بندہ بھی کچھ اظہار خیال کر دے۔کتاب عنایت فرمانے پر ان کا شکریہ اور اللہ کے حضور دعا ہے کہ علم کا دریا بہتا رہے اور موصوف محبت کی خیابان سجاتے رہیں۔علم کی شمع سے محبت کا تسلسل بھی جاری رہے۔
کتاب کا حسنِ انتساب بہت ہی خوبصورت اور بے مثال ہے۔جس خوبصورتی اور محنت و تحقیق سے کتاب لکھی گٸی اس پر موصوف کے عظیم کارنامہ پر فخر کیا جا سکتا ہے۔جس محنت اور مشقت سے مصنف نے کتاب مکمل کی بجا طور پر آپؐ سے حقیقی محبت کا اظہار ہے۔مصنف نے تو انتہاٸی بارک بینی سے قبل از اسلام عرب کے جغرافیاٸی حالات ٬فضاٸل قریش٬رسول کاٸناتؐ کے آباٶ اجداد٬آپؐ کی ولادت باسعادت٬پرورش٬تعمیر کعبہ اور حجرِاسود٬خلوت نشینی٬آغازِ وحی٬دعوت و تبلیغ٬رحمتِ عالم پر ظلم و ستم٬مسلمانوں پر ظلم٬کفار کا وفد بارگاہِ رسالت میں٬ہجرت حبشہ٬غزوات النبیؐ٬آپؐ کا حلیہ مبارک٬حسنِ اخلاق٬حسن و جمال٬تخلیق کاٸنات٬رفعتِ قصواء٬موۓ مبارک٬حسنِ سلوک٬شفقت امت٬پیکرِ مظلومیت٬رفق بالحیوانات٬عدل و انصاف٬گویا مصنف نے سیرت النبیؐ کی خوبصورتی میں سعی عظیم سے ایک اور خوبصورت اضافہ کر دیا ہے۔مطالعہ کے لیے کتاب مذکورہ کی بہت بڑی اہمیت ہے۔ہر لائبریری کی زینت یہ کتاب ہونی چاہیے۔محبت کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ آپؐ کی زندگی کی عکاسی جس اداۓ حسن سے کی گٸی ہے ایک ناقابل فراموش کارنامہ ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International