Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کتاب”فکرِ سرحدی“حسن فکروخیال کے آئینہ میں

Uncategorized , / Monday, May 19th, 2025

rki.news

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
کتب کی کہکشاں میں اللہ کریم کے فضل و کرم سے ایک اور خوبصورت اضافہ”کتاب فکرِ سرحدی“آپ کے ذوقِ مطالعہ کے لیے پیش کر دی گئی۔ بزم مصنفین ہزارہ کے زیر اہتمام اشاعت سال 2025 کمپوزنگ کتاب محترم عظیم ناشاد اعوان کی بہترین کاوش ہے۔کتاب کا سرورق محمد کریم علوی قادری کی محبتوں کا عکس ہے۔انتساب ”ادب و سخن سے محبت کرنے والے اہل قلم کے نام“فہرست کتاب انتہائی عمدہ اور جاذب نظرگویا راقم کے لیے انتہائی خوشی اور مسرت کہ دوسری کتاب ”فکرِ سرحدی“کالموں کا مجموعہ منظر عام پر آنا اعزاز کی بات ہے۔راقم نے حرفِ آغاز اور پیشِ لفظ کے عنوان سے اپنی گذارشات اور محبت بھرے جذبات و احساسات کا اظہار انکساری سے کیا ہے۔اور راقم کی قلمی خدمات کے اعتراف میں لکھی گٸی اہل قلم کی قیمتی تحریریں کتاب کی زینت بنی ہیں۔سیاسی ٬سماجی شخصیات کا تذکرہ ہو کہ تعلیمی اداروں کا ذکر٬ عصر حاضر کے حالات ٬سماج کا تذکرہ ہو کہ اصلاح معاشرہ کی ضرورت کتاب میں مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے کالم شامل ہیں۔میرے ساتھ محبت کرنے والے لوگ کس قدر عظیم اور قابل قدر ہیں۔اس کا تذکرہ بھی کتاب میں موجود ہے۔اور ان کی تحریریں انمول قلمی ثروت و دولت ہیں۔مختصر سا تذکرہ ضروری خیال کرتا ہوں۔
ہری پور کا ایک پھول فخرالزمان سرحدی(تحریر عاصم نواز طاہر خیلی غازی)
فخرالزمان سرحدی صاحب کتاب ہو گٸے(تحریر ممتاز ماہر تعلیم حافظ سرفراز ترین ہری پور)فخرالزمان سرحدی ۔ایک مدرس سے کالم نگار تک(تحریر ممتاز ماہر تعلیم اور کالم نگار محمد آصف خان ہری پور)منفرد کالم نگار۔فخرالزمان سرحدی (تحریر عظیم ناشاد اعوان مانسہرہ)فخرالزمان سرحدی علم کا بحرِ بیکران اور علمی تواضع(تحریر افتخار احمد قریشی خطیب جامعہ مسجد ریحانہ ہری پور)
راقم کے لیے بہت بڑا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں۔ان سے محبت کی خوشبو اور مہک کی جھلک نمایاں ہے۔اس ضمن میں کتاب کی خوبصورتی میں وہ تحریریں اضافہ کرتی ہیں جو راقم نے محسوس کرتے اور دل کی آواز سے ادب و احترام کی روایت کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔حرم کعبہ و دیار حبیب٬حافظ محمد عثمان ایبٹ آباد بہترین معلم ،مؤرخ٬اور ادیب۔نواب ناظم لاہور کی ادبی خدمات عکس و خیال میں۔ہارون قریشی کا کالم چل اڑ جا رے پنچھی کا جائزہ۔معروف شاعر سہیل احمد سہیل کی کتاب پر تجزیہ۔اعجاز خان میو لاہور انعامات و اعزازات کے آٸینہ میں۔نواب ناظم کی شاعری اور عصرِنو٬نواب ناظم کا کلام اور فکرونشاط کی کلیاں۔نیاز پاشا جدون کی یاد میں٬ممتاز ماہر تعلیم و مصنف حاجی عطاءالحق ہری پور۔گلشنِ ادب کے شگفتہ مزاج شاعر ارشاد خان اتمان زئی کھلابٹ ہری پور۔ملک عظیم ناشاد اعوان مانسہرہ۔طالب نظر اثاثہ ایوارڈ۔قاری محمد الیاس نابغہ روزگار شخصیت۔محمد ساجد لاہورایک مؤرخ ایک ادیب۔تذکرہ مصنفین ہزارہ اور بھی قیمتی تحریریں کتاب کی زینت ہیں۔استاد کا احترام٬پرسکون سماجی زندگی٬بچے قوم کا سرمایہ٬کتب بینی٬تعمیر قوم٬بچوں سے محبت٬پیار کی خوشبو٬سحر تازہ٬درد آشنا٬اعزازات٬عظمت احساس خود داری٬قلم کتاب اور کالم کی اہمیت و افادیت جیسے عنوانات پر لکھی گئی تحریریں راقم کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔محترم عظیم ناشاد اعوان صدر بزم مصنفین ہزارہ نے جس محبت اور جذبے سے کتاب شائع کی اس کی تعریف جس قدر بیان کی جاۓ اور شکریہ جس قدر بھی ادا کیا جاۓ کم ہے۔اخبارات کے مالکان ہوں کہ مدیران سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔راقم کی تحریروں کو زینت بنایا ۔ذوق مطالعہ کی خاطر زیر اہتمام بزم مصنفین ہزارہ کی شائع شدہ کتاب.کتب خانہ تاریخ دوکان نمبر 213سیکنڈ فلور بک مال اردو بازار کراچی وٹس ایپ نمبر 03332357013سے حاصل کی جا سکتی ہے۔قیمت کتاب 750روپے ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International