تازہ ترین / Latest
  Sunday, December 22nd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

کرسمَس امن مشاعرہ

Articles , Snippets , / Friday, December 20th, 2024

امن محبت کی بھاشا کو
دنیا میں ہم عام کریں
باقی چھوڑیں سارے کام
آو، اب یہ کام کریں
جو لوگ محبت کی بات کرتے ہیں، امید کے جگنو ہاتھوں میں لے کر امن کی باتیں کرتے ہیں وہی اس دھرتی کی آن بان اور شان ہیں. اور محترم ریونڈ ڈاکٹر لیاقت قیصر صاحب ایسی ہی ایک پرامن اور صلح جو شخصیت ہیں، وہ نہ صرف خود دانشور ہیں بلکہ یہ کرسمَس امن مشاعرہ ان کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر لیاقت صاحب کی کتاب، ازدواج کا سفر کے نام سے پبلش ہو چکی ہے جس میں پرامن اور خوشحال ازدواجی زندگی کے تیر بیدف نسخے تحریر ہیں اور ان کا مسلسل تواتر کے ساتھ پچھلے پندرہ سالوں سے کوٹ لکھپت چرچ گراونڈ میں کرسمس امن مشاعرہ ان کی ہمت اور عزم کو ظاہر کرتا ہے اور اس کرسمَس امن مشاعرے میں ملک کے نامی گرامی شعرا کرام شرکت کر چکے ہیں جن میں منیر نیازی، شہزاد راے، اختر شمار صاحب کے نام نمایاں ہیں ، اس کرسمَس امن مشاعرے میں وطن عزیز کے منجھے ہوے شاعروں کو مدعو کیا جاتا ہے جو اپنی شاعری سے محظوظ ہی نہیں کرتے بلکہ پوری دنیا کو امن کا پیغام بھی دیتے ہیں.
اس سال یہ مشاعرہ چودہ دسمبر 2024 کو چرچ گراونڈ کوٹ لکھپت میں بجے شروع ہوا، سردی کی شدت کے باوجود پنڈال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا تاحد ناگاہ لوگ ہی لوگ تھے یہ کسی بھی پروگرام کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہوتاہے کہ وہاں لوگ اپنی مصروفیات کو تج کے بھی شامل ہوں اور اس مشاعرے میں ملک کے تمام شہروں کی نمایندگی کے لیے شعراء کرام نفس بنفیس موجود تھے. پروگرام دو حصوں پہ مشتمل تھا پہلا حصہ کرسمس کے پیغام اور گیتوں پہ مشتمل تھا. جس کی نظامت جناب طارق وارث نے انتہائی خوبصورتی اور پر جوش طریقےسے کی، محترم ریورنڈ ڈاکٹر لیاقت صاحب نے کرسمَس کا امن و محبت کا پیغام پوری قوم کو دیا اس کے بعد گیت سناے گیے اور طبلہ بجا کے حاضرین کو محفوظ کیا گیا.
پروگرام کا دوسرا حصہ مشاعرے پہ مشتمل تھا جس کی صدارت پراییڈ آف پر فارمنس ہر دل عزیز جناب نذیر قیصر صاحب نے کی. مہمانان خصوصی میں جناب غلام حسین ساجد، ڈاکٹر خالد جاوید جان، ڈاکٹر پونم نورین ،مہمانان اعزاز میں استاد پرویز پارس اور خالد عمانویل شامل تھے.
شعراے کرام میں مرزا محمد عباس، محمد علی صابری، ڈاکٹر شاہد اشرف ،نصیر احمد، کوثر چیمہ، فخر لالہ،ڈاکٹر طارق جاوید طارق،
جی اے نجم، ڈیوڈ پرسی، زاھد جرپالوی، نایلہ عابد، امن شہزادی، جاوید ڈینیل، نوید انجم، طاہر ابدال طاہر، سٹیلا طاہر، اعزاز ہارون جون، ایبی گڑیا اور یوسف پنجابی شامل تھے. اور کرسمَس امن مشاعرہ کی نظامت آفتاب جاوید گیان صاحب نے کی جو ایک امن پسند، پر خلوص اور اعلیٰ پاے کے گیانی ہیں اس کرسمَس امن مشاعرہ میں ان ہی کا ایک خوبصورت گیان ملاخطہ فرمایئے.
خدایا ان دھاگوں کی خیر
جو سبز اور سفید کو
جدا ہونے نہیں دیتے
آفتاب جاوید
مشاعرے کی خوبصورتی یہ تھی کہ امن پسند اور صلح جو آفتاب گیان نے شاعروں پہ وقت کی بندش بالکل نہیں لگائی لہذا مشاعرہ ختم ہوتے ہوتے تقریباً بارہ بج گیے اس کے بعد شرکاء کو تحائف اور وظائف سے نوازا گیا کرسمس کیک کاٹا گیا اور پر تکلف عشاییے سے بھر پور لطف اٹھایا گیا اس دعا کے ساتھ اجازت کہ ہمارے اور آپ کے خوان سجے رہیں اور پوری دنیا گہوارہ امن ہو جائے.
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
naureendoctorpunnam@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International