تازہ ترین / Latest
  Thursday, January 9th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

کوی تو بھید اور بھرم رکھتا

Articles , Snippets , / Sunday, January 5th, 2025

کوی تو بھید اور بھرم رکھتا
اپنا تھا، اتنا تو کرم رکھتا
کوئی تو بھید اور بھرم رکھتا

اتنا تو مانتا کہ بھای ہے
سخت تھا لہجے کو نرم رکھتا
کہتے ہیں نہ کہ رب پردے کو بہت پسند کرتا ہے کیونکہ وہ تو خود پردے میں ہے دنیا کے آٹھ ارب عوام میں سے بہت سے تو اس سوچ کا شکار ہو کے شرک جیسے گناہ کبیرہ کے مرتکب ہو جاتے ہیں کہ خدااگر ہے تو دکھائی کیوں نہیں دیتا؟؟؟
تو اگر ہے
تواگر ہے تو
نظر آ، مولا
اپنا جلوہ تو، تو دکھا مولا
یا کسی شب کے دیپ روشن میں
یا کسی صبح اشکبار میں مل
کسی روتی ہوی خزاں میں یا
کسی گنگناتی سی بہار میں مل
مل مجھے تو کسی ہنستے ہوے پل
یا کسی لمحہء سوگوار میں مل
آ، اتر آ زمینوں پہ مولا
شعور والی آنکھ بخوبی آگاہ ہے کہ اللہ پاک اپنی ایک ایک نعمت کے بھید میں ہویدا ہے، صبح و شام کی گردش لیل و نہار کی پکڑن پکڑای موسم کی لکن میٹیاں، انسانی جسم کی بناوٹ اور ایک ایک عضو کا بغیر کسی تعطل کے کام میں جتے رہنا. دو سو چھ ہڈیوں کے خوبصورت ڈھانچے کو چھ سو انتالیس پٹھوں کے تال میل میں انتہائی خوبصورت حلیے کے ساتھ ایک دل ایک دماغ، دو پھیپھڑے، دو گردے، ایک صحت مند نظام انہضام، سوچنے سمجھنے کی عمدہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ چلنے پھرنے، نت نءی ایجادات کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا پہ حکمرانی کا اذن بھی دیا نءینءی ایجادات، نیے نیے عذاب انسانی فطرت ایسی ہی ہے شورے کے جیسی، انسان کسی بھی حال میں خوش نہیں رہ پاتا، پیٹ کا انتہائی ہلکا انسان اپنی روح کی وحشت کے مداوے کے لیے اپنے دل کے راز ہر گلی کے نکڑ، ہر چوراہے پہ کسی داستان گو کی طرح سناتا ہے روتا ہے، دوہاییاں دیتا ہے، اپنے سر پہ دو ہتڑ مارتا ہے، بین کرتا ہے، واویلا کرتا ہے مگر دل کی ویرانی اور روح کی بے کلی پہلے سے بڑھ جاتی ہے، ساری بات ہی صبر شکر کرنے اور بھید، بھرم رکھنے کی ہے دنیا کے سب سے زیادہ ذہین بچے کو اس کے ٹیچر نے نکما اور ڈفر کہہ کے والدہ سے کہا کہ اسے گھر میں ہی پڑھایا لکھایا جاے اور جماعت کے باقی بچوں کو اس نالائق کی صحبت سے دور رکھا جاے بچے نے وہ رقعہ لا کے اپنی ماں کو دیا اس قابل اور حوصلہ مند ماں نے اپنے اشکوں کو اکھیوں کی جھیلوں میں ہی دفن کر دیا اور شگفتگی سے بولی بیٹا آپ کے استاد نے یہ لکھ کے بھیجا ہے کہ آپ اتنے ذہین ہو کہ آپ گھر میں رہ کے بھی دوسرے بچوں سے بہتر پڑھ سکتے ہو تو ماں نے بیٹے کے بھید اور بھرم رکھ لیے اور وہ بیٹا مستقبل کا ایک بڑا نام تھا آین سٹاین. جس کا آی کیو دوسو سے تین سو کے درمیان تھا جب کہ عام آدمی کا آی کیو پچاسی سے ایک سو پندرہ کے درمیان ہوتا ہے، تو دنیا کے ذہین ترین دماغ کو جب ایک معمولی ذہانت کے استاد نے کند ذہنی کا فتویٰ لگا کے کھڈے لین لگانے کی کوشش کی تو ماں کی ذہانت نے اپنے بیٹے کی تعلیم و تربیت کا بیڑہ اٹھایا اور اسے پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا.
جب ایک ہاتھ نے گرایا مجھے
دوجا تھا ہاتھ اٹھانے…. والا
پونجھنے والا میرے اشک رواں
میری ہستی کو بنانے والا
یہ رب کاینات کی عجب سی تقسیم ہے وہ پالنے میں پڑے ہوے یتیم و مسکین بالک کا بھی رکھوالا ہے.
اور جب اسلام کے نام پہ ایک نظریاتی مملکت کے قیام کے لیے جب ایک ڈاکٹر نے ایک عظیم راہنما کی جان لیوا بیماری کا راز اپنے سینے میں ہی دفن رکھا اگر وہ راز وہ ڈاکٹر اگل دیتا تو مذہب کے نام پہ وجود آنے والی یہ مملکت کبھی بھی معرض وجود میں نہ آ پاتی.
زندگی کوی میلا گیلا یا ہنسی مذاق کی محفل نہیں ہے نرا صبر، نری قربانی، نرا سوگ اور روگ ہے ہمیں اپنی زندگی کی محرومیوں اور بربادیوں پہ رونے دھونے کی پھوڑی ڈالنے کی بجاے کشادہ دلی سے برداشت کرنا چاہیے.
یقین مانیے اگر ہم اپنے عیوب کی پردہ داری کے ساتھ ساتھ دوسروں کے عیوب کی پردہ داری بھی شروع کر دیں تو دنیا و آشتی کا گہوارہ بن جاے. نہ ہی غیرت کے نام پہ خواتین اور لڑکیاں گاجر مولیوں کی طرح کٹیں گی نہ ہی جا بجا حسد کے بھانبڑ قتل و غارت کے بھانبڑ سر اٹھایں گے نہ ہی شوہر حضرات، طوایف کے کوٹھوں پہ اپنی بیویوں کو بے لباس کریں گے اور نہ ہی بیویاں چپے چپے پہ اپنے شوہروں کو نکھٹو اور نشءی کہتی نظر آءیں گی ان شوہروں کو جن کی کمای وہ دن رات اڑاتی ہیں جن کے بچے پیدا کرتی ہیں اور جن کے نام کے دوشالے میں ساری عمر گزار دیتی ہیں تو لوگوں کے بھید اور بھرم رکھنے کی عادت ڈالیے تاکہ وہ جسے بھید اور بھرم رکھنا پسبد ہے روز محشر میں آپ کے بھید اور بھرم بھی رکھ سکے اپنی اس پسندیدہ نظم کے ساتھ اجازت
سزا
کیا خوب کہا تھا
عیسٰی نے
زانی کو سزا تو لازم ہے
پر
پہلا سنگ وہ برسائے
جو پاک ہو مریم کے جیسا
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
naureendoctorpunnam@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International