Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کڈس کریسنٹ اسکول، کانکی نارہ کے سکنڈ ٹرم ایکزام کا آج پہلا دن

Events - تقریبات , Snippets , / Monday, December 8th, 2025

rki.news

درس و تدریس کی بات نکلتی ہے تو فارسی کازیر نظر شعر ذمےّدار ٹیچرس کی ترغیب کا سبب بھی بنتا ہے
خشتِ اوّل چوں نہد معمار کج
تا ثریا می رود دیوار کج
(جب معمار پہلی اینٹ تیڑھی رکھتا ہے تو دیوار آسمان تک تیڑھی ہی جاتی ہے)۔ کہا جاتا ہے کہ ٹیچر آسمانِ تعلیم کا ایسا درخشندہ ستارہ ہے جس کی روشنی سے کئی نسلیں فیض یاب ہوتی ہیں۔ اسی خاص مقصد سے گلی نمبر 4, میں ” کڈس کریسنٹ پری پرائمری اسکول )کانکی نارہ) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جہاں تین سال کی عمر کے بچےّ/بچیوں کو زیورِتعلیم سے آراستہ کرنے کا عزم لے کر چند اسٹوڈنٹس کے ساتھ تعلیمی سفر کی شروعات کی گئی۔ ننھے مُنّے بچّے/ بچیوں کے گارجین حضرات نے تعلیم کی ضرورت کو تاڑ لیا ہے۔ اس لیے آج اسٹوڈنٹس کی مناسب تعداد زیورِ تعلیم سے آراستہ ہورہی ہے۔ چوں کہ ہمارے معاشرے میں اتنی کم عمر کی اولاد کے لیے اسکول شاید ہی ہوں۔ چار سال سے اوپر کی عمر کے بچّے/ بچیوں کے لیے ہی اسکول قائم کیے گئے ہیں۔ ہمارے اسکول میں پری نرسری سے کلاس 2 تک کے تعلیمی سلسلے کو اللہ ربّ العزّت نے
کامیابی سے ہمکنار کردیا ہے۔ اسکول کے تعلیمی معیار کو دیکھتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے۔ کڈس کریسنٹ اسکول نے قُرب و جوار کے والدین کو ان کے معصوم نو نہالوں کے تئیں احساس تعلیم دلانے میں مقصدِ قیامِ اسکول کامیابی کی جانب گامزن ہے، الحمد للہ۔
آج 8/دسمبر2025 کو مذکورہ اسکول کے سکنڈ ٹرم کا علم ریاضی (Mathematics) کا
ایکزام انجام پذیر ہوا۔ کلاس نرسری سے کلاس 2 کے ایکزام میں تمام اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
پرنسپل : مہناز بانو


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International