تازہ ترین / Latest
  Thursday, January 9th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

کھنڈرات کی چوکی پر نامعلوم دہشتگردوں کا ہینڈ گرینڈ بم سے حملہ

Latest - تازہ ترین , Pakistan - پاکستان , Snippets , / Friday, July 19th, 2024

از طارق خان یوسفزئی
تخت بھائی

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی) رات کی تاریکی میں اثار قدیمہ تخت بھائی کھنڈرات کے چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر سرچ اپریشن شروع کر دیا پولیس تھانہ تخت بھائی نے نامعلوم دھشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے شب رات ساڑے تین بجے نامعلوم دہشت گردوں نے اثار قدیمہ پولیس پوسٹ پر ہینڈ گرینڈ بم سے حملہ کیا اور بعد ازاں شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکارعمر نبی سکنہ سنگا لوندخوڑ شہید ہو گئے جبکہ پولیس خولدار شبیر احمد ولد ولی محمد سکنہ خرکئی لوندخوڑ اور کانسٹیبل فیاض خان ولد شیر رحمن سکنہ ٹکر تخت بھائی شدید زخمی ہو گئے پولیس نے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ بھی کی تاہم دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاؓ ہو گئے پولیس سٹیشن تخت بھائی نے اپنی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش اور علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیاواقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عمر نبی کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان اور بعد ازاں اپنے ابائی علاقہ سنگا لوندخوڑ میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ پولیس حکام سمیت علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International