Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کیا ہماری سیاست خاندانی وراثت ہے؟

Articles , / Thursday, October 2nd, 2025

پاکستان کی تاریخ میں سرِ فہرست آزادی کا حصول، ابتدائی سیاسی مشکلات، آئین کی تشکیل، مارشل لاء کا دور، مشرقی پاکستان کا بنگلہ دیش بننا، بین الاقوامی تعلقات میں تبدیلی اور معاشی اُتار چڑھاؤ شامل ہیں۔ اِس عرصے میں ملک نے کئی اہم سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیوں کا سامنا کیا۔ متذکرہ بالا حالات و واقعات میں افسوسناک سانحہ بنگلہ دیش کا قیام تھا جو سیاستدانوں کے مابین حکمرانی کی جنگ کا نتیجہ ہے جس سے ہمارے سرکردہ سیاستدانوں نے سبق حاصل کرنے کی بجائے سیاسی جنگ کو جاری رکھا۔ ترقی یافتہ ممالک میں سیاست مخصوص خاندانوں کی وراثت نہیں جبکہ ارضِ پاک پر سیاست مخصوص خاندانوں کے ہاتھوں میں ہی رہتی ہے جس وجہ سے ہم ترقی کی جانب گامزن ہونے کی بجائے بیرونی قرضوں تلے دبے جا رہے ہیں لہذا قرضوں کی اقساط بروقت ادا نہ کرنے سے شایٔد ملک کے اثاثے بھی رہن رکھے جائیں گے۔ سرکردہ سیاستدان اور ان کے ہم نواء بمع اہل و عیال ماشاءاللہ ہر لحاظ سے خوشحال ہیں جبکہ وطنِ عزیز مقروض اور عوام بے حال ہیں۔ ملک و قوم کی بڑھتی ہوئی سیاسی، سماجی اور معاشی بدحالی کے پیشِ نظر سال ہا سال سے مخصوص خاندانی سیاست کے تسلسل کی بجائے عوامی باصلاحیت قیادت کو بھی موقع ملنا چاہیے تاکہ ملک کی لُوٹی گئی دولت کی بازیابی کر کے بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی کم کیا جا سکے۔

دنیا بدل رہی ہے نگاہیں اٹھائیے
اِس ارتقائی دور سے آنکھیں ملائیے
آپس کی نفرتوں کو ابھی بھول جائیے
مِل جُل کے صبح نو کی سیاہی مٹائیے

شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International