Today ePaper
Rahbar e Kisan International

” گر تو برا نہ مانے “

Articles , Snippets , / Friday, June 20th, 2025

rki.news

مغربی بنگال میں آمرا بنگالی کی طرح ممتا بنرجی کی پشت پناہی میں ” بانگلہ پوکھو ” نامی خطرناک تنظیم بہت عروج پارہی ہے۔ یہ تنظیم ممتا بنرجی کے اقتدار میں آنے کے ایک سال بعد یعنی 2012ء سے متحرک ہوئی گویا یہ تنظیم مغربی بنگال میں آر ایس ایس کے خفیہ سمجھوتے کی پہلی اینٹ تھی۔ جو ممتا بنرجی سے درپردہ نرم گوشہ اور حمایت پاکر نہایت مضبوط اور اڈگ عمارت کھڑی کر چکی ہے۔ دراصل ممتا بنرجی نے خفیہ طور پر اسکے لیئے نرم گوشہ اس لیئے دکھایا یا خاموشی برتی تاکہ یہ اردو والوں کے متوازی کھڑا ہوسکیں ۔ ممتا حکومت جتنا خود کو لسانی ،مذہبی سے پرے سیکولر ہونے کا دعویٰ کرتی ہے دراصل ویسا بالکل ہی نہیں ۔ چونکہ اس تنظیم کو صرف اور صرف اردو داں مسلمانوں کے خلاف کھڑا کرنے کے کوشش کی گئی تھی ۔ لیکن سوئے اتفاق یہ تنظیم اب خود غیر بنگلہ داں ہندوؤں کے لئے بھی کینسر بنتی جارہی ہے۔
” بانگلہ پوکھو ” جیسی اس تنظیم کے مخصوص نظریات ، مشن اور ارادے نہایت ہی خطرناک ہیں۔ انکا ہر ممبر لسانی منافرت بھری باتیں بمثل آگ ببانگ دہل اگلتا پھرتا ہے۔ یہ تنظیم سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا پر زہریلے کیڑوں کی طرح رینگتی نظر آرہی ہے۔ جس طرح آر ایس ایس کے اندر مسلمانوں سے شدید نفرت اور دشمنی بھری پڑی ہے۔ اس سے بھی زیادہ اس تنظیم میں غیر بنگالیوں سے نفرت اور دشمنی ہے۔لسانی منافرت یعنی اردو، ہندی، سنتھالی، اوڑیہ، نیپالی، تمل، تیلگو، مراٹھی مختصر بنگلہ کے علاوہ بھارت کی ساری زبانوں سے انہیں شدید نفرت ہے۔وہ مغربی بنگال کی سرزمین پر ان زبانوں کے بولنے ،پڑھنے ،لکھنے والوں کو پھوٹی آنکھ بھی پسند نہیں کرتے ۔ مغربی بنگال کی سرزمین پر کینسر کی طرح انکا پھیلاؤ اور وسعت کو دیکھ کر 70 کی دہائی کا ہندوستان نظر آرہا ہے۔ جب آسام میں زبان کی بنیاد پر ایک ملک دشمن اور ملک کی سالمیت کے لیئے خطرناک تحریک چلائی گئی تھی
اور وہاں یہی نعرہ دیا گیا تھا ” آسام آسامیوں کے لیئے( Assam for Assamee) ” جسکے بعد کیسے کیسے نہ خونی کھیل کھیلے گئے ۔ پھر ” الفا” اور ” بوڈو ” جیسی شدت پسند تحریکیں نمودار ہوئیں۔ جو دو دہائی تک چلتی رہی۔۔۔۔۔۔۔۔‌ نئی نسلوں نے اسے اپنی آنکھوں سے تو دیکھا نہیں ہوگا۔ مگر اپنے بزرگوں اور تاریخ کی اوراق گردانی سے ضرور معلومات حاصل کی گئی ہوگی۔ بہار ، یوپی اور دیگر ریاستوں کے رہنے والے یا اسے ہوئے کتنے لوگوں کا قتل عام ہوا۔ انکے گھروں اور جائیدادوں کو لوٹا گیا۔ جسکے پیچھے صرف اور صرف ایک مخصوص سیاسی پارٹی کا مفاد شامل تھا
کچھ وہی صورت حال مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے مکھیا اور سربراہن کی ناک کے نیچے پیدا ہورہا ہے۔ اگر اس تنظیم کو ممتا حکومت کی پشت پناہی ملتی رہی یا اسکے لیئے نرم گوشہ اختیار کیا جاتا رہا ہے تو وہ دن دور نہیں جب آسام جیسا کھیل کا آغاز ہوجائے۔جس پر قابو پانا خود ممتا بنرجی کے لیئے بھی مشکل ہوجائے۔
ہوسکتا ہے کہ میری ان باتوں سے ممتا بھکت مسلمانوں کو مرچی لگے یا میری یہ بات تلخ و کڑوی لگے۔ اس سے مجھے کچھ فرق نہیں پڑتا ہے۔ لیکن حقیقت اور سچائی بیان کرنا کوئی بری بات نہیں ۔ ایسے تو سچ کڑوا ہی ہوتا ہے۔ جنہیں اس حقیقت سے واقف ہونا ہے وہ ” بانگلہ پوکھو ” کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالیں
خود ہی سمجھ جائیں گے ۔ اسکے جتنے بھی ممبر اور کارکنان ہیں سارے موجودہ ممتا حکومت کے علمبردار اور ترنمول کانگریس سے وابسطہ ملیں گے۔ اس تنظیم کا ہیڈ کوارٹر آسنسول میونسپل کارپوریشن کی عمارت میں ہی ہے جہاں ترنمول کانگریس کا بورڈ ہے۔ اب آپ ہی سوچیں کہ ایک سرکاری عمارت میں ایسی تنظیم کا ہیڈ کوارٹر کیا اشارہ کرتا ہے۔ یہی نہیں میں پورے دعوے اور وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس تنظیم کا ہر ممبر ترنمول کانگریس کا فعال کیڈر اور ممبر ہے
بس انتظار کریں ۔ کچھ ماہ و سال کے بعد انکی حقیت اور سچائی روز روشن کی طرح سامنے آجائے گی اور مغربی بنگال میں بھی آسام والا ماحول نظر آئے گا ” بنگال فار بنگالی ” ۔۔۔۔۔۔ مارو غیر بنگالیوں کو ، بھگاؤ غیر بنگالیوں کو ۔۔۔۔۔ لوٹو غیر بنگالیوں کو۔۔۔۔۔۔۔۔ اس دوران غیر بنگالیوں کی طرف سے مزاہمت کی کوشش سے یہ ” بانگلہ پوکھو ” کے ممبران اسی ممتا بنرجی اور انکی حکومت کی پشت پناہی میں خونریزی اور قتل عام یا یوں سمجھیں غیر بنگالیوں کی نسل کشی کا بازار اور دور درہ ہوگا ۔ اگر کسی ممتا بھکت مسلم یا اور کسی کو میری باتوں پر یقین نہ ہو تو اس کی تحقیق کرکے دیکھ لے ۔ یہ میرا کھلا دعوی’ ہے

#حیدر#علی#گھسڑی#ہوڑہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International