rki.news
رپورٹ طاہر جمیل دوحہ قطر
دوحہ قطر کی قدیم ترین اردو ادبی تنظیم بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ تیور کی پُروقار رسمِ اجرا اور محفلِ شعر و سخن بروز جمعہ 24 ستمبر 2025ء بمقام بیسکھی ریسٹورنٹ، الوکرہ میں منعقدہ ہوئی جس میں گلف لٹریری فورم کے معزز ارکان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں فورم کے سرپرستِ اعلیٰ جناب آصف شفیع صاحب، صدرِ تنظیم محترم جناب قیصر مسعود صاحب، نائب صدر جناب رضا حسین صاحب، سیکرٹری جنرل جناب مراد علی شاہد صاحب اور میڈیا سیکرٹری جناب طاہر جمیل صاحب شریک ہوئے۔
جناب قیصر مسعود صاحب نے مجلہ تیور کی اشاعت پر اپنے پُرمغز اور بصیرت افروز خیالات کا اظہار کیا۔ شعری نشست میں جناب آصف شفیع، قیصر مسعود، رضا حسین اور طاہر جمیل نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کے دل موہ لیے اور داد و تحسین سمیٹی۔
یہ محفلِ سخن خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور اپنے دامن میں خوبصورت یادیں سمیٹ کر رخصت ہوئی۔ آخر میں شرکا کی پرتکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔
۔ ایک شاندار رپورٹ شائع کرنے پر رہبر کسان انٹرنیشنل کے آج کی اشاعت اور آن لائن پیش کرنے پر مبارکباد قبول کریں۔