گلوبو ایشیا ایگزی بیشن دبئی نے اجوان گلوبل قطر کے تعاون سے قطر میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے 5 سٹار ہوٹل سٹی سینئر روتانا میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری افراد اور معتبر شخصیات نے شرکت کی۔ان میں حاجی نیاز بادشاہ، اشرف صدیقی، محمد اسرار ملازئی، جی ڈی بنگش، محمد وقاص منیجر پی آئی اے قطر، میڈم نبیلہ کوکب، پرنسپل پاک شمع سکول، خالد بھٹی صدر پاکستان ویلفیئر فورم قطر، قیصر انور نائب صدر پاکستان ویلفیئر فورم قطر، ملک نوار خان وزیر چیئرمین قطر پشتون کمیونٹی، عدیل اکبر جنرل سیکرٹری پاکستان آرٹس سوسائٹی، اکرم بنگش، چوہدری محمد اجمل فائونڈر ایگزیکٹو پاکستان بزنس فورم،پاکستان انجینئرنگ فورم، پاکستان ویلفیئر فورم اور مقامی صحافی ملک لیاقت معزز مہمانوں میں شامل تھے۔گلوبو ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران خٹک نے اس موقع پر اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عمر بنگش کے تعاون کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پہلی دفعہ قطر میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی ایگزی بیشن کے انعقاد میں تعاون کیا ہے۔قطر میں ہوٹل روتانا کے الماس بال روم میں 9 بجے سے شام 6 بجے تک 25 اور 26 جنوری 2023 کو پراپرٹی ایگزی بیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔وطن سے دور قطر میں رہائش پذیر پاکستانیوںکے لیے موقع فراہم کیا جس میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑے ڈویلپرز کے ساتھ ذاتی حیثیت میں معلومات کے لیے انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پرنظیر اسلام خٹک سی ای او شاہزیب بلڈرز اینڈ ڈویلپئرز،ڈائریکٹر اجوان گلوبل قطر،ملک نوار خان وزیر اور کبیر سراج نے خطاب کیا۔ مقامی معروف پشتو شاعرعبدالناصر قریشی نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔
Leave a Reply