Today ePaper
Rahbar e Kisan International

گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے پنجاب میں آگاہی مہم کا آغاز

Articles , Snippets , / Friday, November 7th, 2025

rki.news

پریس ریلیز 07نومبر 2025
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔اس سلسلے میں زرعی جامعات کے وائس چانسلرز سے خطاب کیا اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لیے شعبہ زراعت سے منسلک طلباء کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔مزید براں انہوں نے گندم کی پیداوار میں اضافہ کی مہم کو زیادہ موثر بنانے کے لیے ہدایات دیں اور شعبہ زراعت کے طلباء کو ایک منظم پروگرام کے تحت محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کے ساتھ مل کر اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کے328 سینیئر طلباء اس مہم میں حصہ لیں گے۔یہ طلباء نہ صرف کاشتکاروں کو رہنمائی پہنچائیں گے بلکہ جامعہ اس سلسلے میں ان طلباء کی جیو ٹیگنگ کے ذریعے سے موثر نگرانی کرے گی۔مہم کے پہلے دن زرعی یونیورسٹی ملتان کہ 328 طلباء محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے عملہ کے ساتھ مل کر صوبے کے 8 اضلاع میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لیے خصوصی آگاہی مہم میں حصہ لیا۔اس مہم کا مقصد گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بروقت بجائی کھادوں کا بروقت اور صحیح استعمال اور زرعی سفارشات کے بہتر استعمال کے ذریعے کسانوں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ہے۔اس مہم کے دوران طلباء اور توسیعی عملہ نے گندم کی کاشت کے حوالے سے 8 اضلاع میں کھیتوں کا معائنہ کیا۔اس سلسلہ میں مختلف آگاہی سیمینار گاؤں کی سطح پر چھوٹے بڑے اجتماعات اور نمونہ پلاٹ کے ذریعے کاشتکاروں کی عملی تربیت کی گئی۔کاشتکاروں نے اس مہم میں جامعہ کے طلباء کے توسط سے جدید علوم اور بروقت رہنمائی کی وجہ سے نہ صرف جامعہ کے کردار کو سراہا بلکہ محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کے شانہ بشانہ کام کرنے سے گندم آگاہی مہم کو مزید تقویت ملنے کا اشارہ دیا۔صوبائی سطح پر یہ اقدام محکمہ زراعت اور جامعہ کے باہمی تعاون کا بہترین نمونہ ہے جس سے کاشتکاروں کو جدید معلومات اور بروقت رہنمائی دستیاب ہوگی اور گندم کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International