rki.news
تحریر-
مجیب الرحمن کیلگ ہری پور
31 دسمبر 2025 کو گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 ہری پور کے اسمبلی گراونڈ میں کے ماہانہ بزم ادب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں ڈی ای او جناب ملک تنویر اعوان، ظفر ارباب عباسی پرنسپل، فواد حسین وائس پرنسپل، اساتذہ کرام، بچوں کے والدین اور طلباء نے شرکت کی. بزم ادب کا آغاز محمد عمر کلاس دہم کی تلاوت سے ہوا. جماعت دہم کے مزمل حسین نے حمد باری تعالیٰ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی. عطا الرحمن کلاس دہم نے نعت رسول مقبول بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی. گذشتہ ماہ بزم ادب کارروائی پیش کرنے کے لیے عدنان جماعت دہم سٹیج پر تشریف لائے. بعد ازاں عادین پرور جماعت دہم نے سیرت النبی ص اور اسکے تقاضے بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ والہ سلم کی سیرت کو اپناتے ہوئے دنیا و آخرت کی کامیابی سمیٹی جاسکتی ہے. ازاں بعد سیف اللہ اور حمزہ کلاس دہم نے ملی نغمہ پیش کیا. ان کے بعد محمد شجاع نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کو خراج تحسین پیش کیا. محمد بن اعجاز نہم نے ” تعلیمی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار ” کے حوالے سے انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا. تعلیمی عمل سائنس و ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے بغیر ترقی کی منزل نہیں طے کر سکتا.
اس موقع پر ششم کے طلباء نے علامہ اقبال کی مشہور زمانہ نظم “ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم” پیش کی.
کلاس دہم اے کے طلباء نے اصلاحی ڈرامہ پیش کیا. ڈرامہ میں ٹریفک پولیس کا مثبت کردار، ٹریفک قوانین کا احترام، سڑکوں کی حفاظت و صفائی، رشوت و سفارش کی حوصلہ شکنی پر مبنی مختلف کردار پیش کیے گئے.
پروگرام میں جماعت ششم تا ہشتم پہلے سمسٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا. انچارج بزم ادب مجیب الرحمن نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور پروگرام میں بہتری لانے اور زیادہ سے زیادہ نئے طلباء کو سٹیج پر لانے کے عزم کا اعادہ کیا.
جناب فواد حسین وائس پرنسپل،جناب ظفر ارباب عباسی اور ڈی ای او جناب ملک تنویر اعوان نے اپنے خطابات میں طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن حاصل کرنے طلباء اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام میں انعامات /سرٹیفکیٹس تقسیم کیے. پرنسپل جناب ظفر ارباب عباسی نے اس موقع پر والدین کو خوش آمدید کہا، انہوں نے اساتذہ کرام، والدین اور طلبہ کے ربط اور تعلیمی عمل میں بہتری کے لئے باہمی تعاون کے ذریعے ادارے کو بہتر بنانے کا عزم کا اظہار کیا.
سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید اسرار شاہ نہم اور محمد حامد نہم نے سرانجام دیے.
Leave a Reply