rki.news
ہری پور (فخرالزمان سرحدی سے
سانحہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل انیس محمد عباسی گورنمنٹ ہائی سکول بگڑہ ہری پور نے انتہائی دل گرفتہ انداز
سے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو سلام پیش کیا۔اس موقع پر شہداء کی یاد میں پرنسپل انیس محمد عباسی کی زیر نگرانی بچوں اور اساتذہ کے ایصال ثواب کے لیے باقاعدہ قرآن خوانی ہوئی۔
پرنسپل انیس محمد عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا”16 دسمبر انسانی تاریخ کا بدترین سیاہ دن تھا۔جب معصوم پھولوں پر دردناک حملہ ہوا.تو ہر آنکھ افسردہ اور ہر دل پریشان تھا۔ظلم کی تاریخ رقم ہوئی ۔
سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہے۔شہید بچوں کی قربانی ایک لازوال داستان ہے۔11سال قبل پیش آنے والا یہ واقعہ اپنے پیچھے ایسے نقوش چھوڑ گیا ہے جو مٹانے سے نہیں مٹ سکتے کیونکہ اس واقعہ کا تعلق کسی معمولی چیز سے نہیں بلکہ ان بے قصور بچوں سے ہے جو حصول علم کی تلاش میں نکلے تھے۔تقریب میں ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام نے بھی خطاب کیا ۔
Leave a Reply