۔تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور پیارے قارئین!آج کا کالم ایسی شخصیت کے نام جو مورخہ 30مارچ 2024ء گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چھجیاں سے محترم عبدالقادر صاحب ایس۔ایس۔ٹی۔ محکمہ تعلیم میں اپنی 42 سالہ مدت ملازمت60سال کی عمر میں باعزت اندا ز سے علم کی کرنیں چار سُو بکھیرنے کے بعد اپنے روشن بمثل ” آفتاب عہد ” سے سبکدوش ہو گئےآپ کی زندگی کے گوشے کتنے حسین و جمیل ہیں اس کا اندازہ آپ کی سنہری اور خدمت بھری زندگی کے مطالعہ سے سامنے آتے ہیں۔ آپ نے 1982ء میں بطور پرائمری سکول ٹیچر اپنی ملازمت کا باقاعدہ آغاز کیا قبل ازیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2ہریپورمیں بطور سی ٹی ٹیچر تعینات ہوۓ اور 2013ء میں سینیئر سی ٹی پر پروموٹ ہو گئے اور 2014ء میں SST پوسٹ پر پروموٹ ہوۓ اور 2021-22ء میں بطور انچارج پر نسپل کے فرائض سر انجام دیتے رہے اسی دوران ان کی موجودگی میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چھجیاں نے ڈسٹرکٹ میں دوسری پوزیشن میٹرک کے امتحان میں حاصل کی اس کامیابی پر ان کے سٹاف کو بطور انعام چار لاکھ پچاس ہزار روپے ملےاور آج SST پوسٹ سے با عزت طور پر ریٹائرڈ ہو گئے موصوف کے اعزاز میں رمضان المبارک کے پیش نظر مختصر الوداعی تقریب کا انعقاد مادر علمی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول چھجیاں میں کیا گیا اس پُررونق و پُروقار تقریب میں محترم پرنسپل انوار الحق ، دیگر اساتذہ کرام اورعزیزطلبا کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ متفرق مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت آپکے ساتھی رفقاء بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ساتھی رفقاء نے آپ کے گلے میں ہار ڈالے گۓ اور تحائف بھی پیش کئے اور موصوف کی علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ملازمت کے دوران موصوف کے مثبت کردار کی تعریف کی اور بلاشبہ آپ علمی و ادبی ، نفیس شخصیت اور اعلیٰ اخلاق و کردار کے مالک عظیم انسان ہیں یاد رہے کہ محترم جناب عبد القادر صاحب نے پوری ملازمت میں انتہائی لگن اور ایمانداری سے کام کیا اور ہمیشہ نظام کی بہتری کے لیے کام کیا۔ ایک اچھے استاد کی طرح اپنے ساتھ کام کرنے والے اساتذہ کے ساتھ ہمیشہ مثالی تعاون کیا اور ہر ایک کے ساتھ حسن اخلاق سے پیشہ آنا ، بڑوں کی عزت ، چھوٹوں سے شفقت ، دوستوں کی دل سے قدر کرنا محترم جناب عبدالقادر صاحب کے اوصاف میں شامل ہے محترم جناب عبد القادر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اللّٰہ پاک کا شکر ادا کیا کہ انہوں نے صحت و تندرستی کیساتھ ساتھ محکمے کی بہاریں مکمل کی ہیں۔ اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر معززین علاقہ ، اساتذہ کرام اور شاگردوں نے ان کوپھولوں کے ہار پہنائے اور پرتپاک انداز محبت سے الوداع کیا۔
آپ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چھجیاں کی انتظامیہ ادارہ ھذا محترم پرنسپل انوار الحق اور دیگر جملہ سٹاف بھی مبارکباد کا مستحق ہے
دعا ہے کہ اللّٰہ پاک محترم جناب عبدالقادر صاحب کو آنے والی زندگی میں بھی اسی طرح خوش و خرم اور تندرست و توانا رکھے۔آمین
Leave a Reply