نیو دہلی : (ویب ڈیسک ) ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں (کل) بروز اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے بھارت میں جاری ہیں ،میگا ایونٹ میں کل بروز اتوار دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں سپین اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہی ہے، قومی ٹیم کو سب سے زیادہ 4 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
Leave a Reply