ہری پور(فخرالزمان سرحدی سے)الخطاب سخندان پوٹھوہار عارف خان جدون فخرِ ہزارہ نے 4اکتوبر 2025کو ”بیسٹ ایوارڈ براۓ ادبی خدمات“ حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق موضع ڈِنگ یونین کونسل ریحانہ ہری پور سے تعلق رکھنے والے شاعر سراٸیکی زبان سے ذوق سخن رکھنے والے عارف خان جدون کو راولپنڈی رکھ موڑ میں منعقدہ تقریب میں شہنشاہ جذبات الیاس خان کے زیر اہتمام شاندار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوٸی۔موصوف الیاس خان کی دعوت پر تقریب میں ہزاروں افراد اور شعراء نے شرکت کی۔اس شاندار تقریب میں شرکاء کا والہانہ استقبال کیا گیا۔شعراء احتشام اکرم گوجر اور اسد عباسی نے دلنشین انداز سے شاعرانہ کلام سراٸیکی زبان میں پیش کیا۔عارف خان جدون ایک درویش صفت شاعر کی پذیراٸی کے لیے شہنشاہ جذبات الیاس خان کی طرف سے پیش کردہ”بیسٹ ایوارڈ براۓ ادبی خدمات“بدست راجہ آفتاب تابی فخر ساہنگ ”رکھ موڑ“وصول پایا۔اس موقع پر عارف خان جدون نے شکریہ ادا کیا۔یہ شاندار تقریب چار اکتوبر دوہزار پچیس کو منعقد ہوٸی تھی۔عارف خان جدون فخرِ ہزارہ سرائیکی زبان میں کلام پیش کرتے نام پیدا کرتے چلے آرہے ہیں۔
                                     
                                    
                                        
			
	
	
	                                    
                                    
Leave a Reply