ہری پور (فخرالزمان سرحدی سے)گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول نوردی ہری پور میں تقریب نتائج اور تقسیم انعامات۔۔ مہمان خصوصی قاضی عبداللہ جاوید,۔انچارج سرکل سراۓ صالح ہری پور ,صدارت خالد اقبال جدون نے کی۔محسن نواز جدون اور اعزاز اسلم سکول لیڈرز,ریٹائرڈ اساتذہ کرام ملک محمد اعظم,اختر جلیل,خورشید احمد,مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی اس شاندار تقریب میں شرکت کرتے قوم کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی
سکول لیڈر اعزاز اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکول ھذا کے تمام اساتذہ احسن سلطان خان ، محمد شجاعت ، محمد فیصل ، جمیل احمد اور عطاء الرحمن اعلی تعلیم یافتہ اور انتہائی محنتی ہیں قرب و جوار کے نجی تعلیمی اداروں میں منفرد مقام ہے ان کی سالانہ کارکردگی اظہر من الشمس ہے اس لیے اس سٹاف پر اعتماد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کروائیں سکول کے ہیڈ ٹیچر نے کہا اساتذہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ روز بروز جدید سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے آئندہ تعلیمی سال کو ٹیکنالوجی کا سال قرار دیا اور کہا اس سال کمپیوٹر کلاس روم میں ایل ای ڈی ، انٹر نیٹ اور جدید ذرائع ابلاغ کی سہولیات باہم پہنچائی جائیں گی
Leave a Reply