Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ہری پور (نمائندہ خصوصی ) ارشاد خان اتمانزئی سبجیکٹ سپیشلسٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔

Events - تقریبات , Snippets , / Thursday, April 10th, 2025

rki.news

تفصیلات کے مطابق
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ کے جملہ سٹاف کی طرف سے ارشاد خان اتمانزئی سبجیکٹ سپیشلسٹ کی ریٹائرمنٹ کے سلدلے میں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔
تقریب کی صدارت سابق صوبائی ڈائریکٹر پائٹ جناب ڈاکٹر طارق محمود خان نے کی۔
مقررین نے ارشاد خان اتمانزئی کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوۓ خراج تحسین پیش کیا۔ ان میں
سابق صوبائی ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود خان۔۔
خضر حیات خان پرنسپل ،
سابق سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر فردوس خان ، ہیڈ ماسٹر محمد آصف خان ، عبدالقدوس آزاد ،
ملک حفیظ چیئرمین SOA,
پرنسپل بشارت خان ، رضوان اعوان صدر اکسا ،
ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد الرحمن انور ۔
طاہر محمود سبجیکٹ سپیشلسٹ ، مفتی احتشام الحق ،
سید انوار الحق سید ،
اعجاز خان ریٹائرڈ پرنسپل اور پرنسپل ادارہ ہذا جناب سلطان محمد ۔۔۔
جبکہ جاوید اختر امن نے ارشاد خان اتمانزئی پر منظوم کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔۔۔
مشہور لوک فنکار جمیل ہزاروی نے اپنی مترنم آواز میں حاضرین کے کانوں میں خوب رس گھولا ۔۔
دیگر حاضرین میں مختلف اساتذہ کرام ، افسران اور عمائدین علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔۔
ارشاد خان اتمانزئی نے اپنے خطاب میں تقریب کا انعقاد کرنے پر سکول سٹاف اور پرنسپل کا شکریہ ادا کیا ۔۔
آخر میں حاضرین کی طرف سے تحائف پیش کئے گئے ۔۔۔
حاضرین کی تواضع پرتکلف طعام سے کی گئی ۔۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International