نارنگ منڈی(اے۔آر۔ملک)
گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ منڈی کے ہر دلعزیز استاد سر ولایت علی اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو گئے ۔سکاؤٹس نے گارڈز آف آنر پیش کیا ۔پھولوں کے ہار پتیاں، تحائف ،بینڈ باجے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور نم آنکھوں کے ساتھ الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ منڈی کے ماہر تعلیم سر ولایت علی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے ان کے اعزاز میں سکول میں الوداعی پارٹی کااہتمام کیاگیا۔جس میں پرنسپل محمدشفقت چٹھہ, عاشق علی رضوان, محمدنعمان شیخ, محمدقاسم شیخ,وسیم اقبال بھٹہ,سر عبدالوحید,صداقت علی بھٹی,آصف گل,معروف انگلش ٹیچر اظہرعلی جٹھول,سیٹھ شاہد محمود,ملک محمدنوید ودیگر نے انہیں پھولوں کے ہارپہنائے بینڈباجے کے ساتھ ان کااستقبال کیاگیا۔سٹوڈنٹس نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنے استاد کو رخصت کیا۔اس موقع پر اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی طرف سے سر ولایت علی کے لیے تحائف پیش کیے گئے۔سر ولایت علی کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے آخر میں سر ولایت علی نے پرنسپل سر شفقت چٹھہ و دیگر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سکول اساتذہ کی طرف سے پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
Leave a Reply