تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

Events - تقریبات , Snippets , / Thursday, August 15th, 2024

دورِ حاضر جو کہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور اکثریت فقط سوشل میڈیا پر تبصرہ کر کے یا اپنے جذبات کا اظہار کر کے خود کو اپنی ذمہ داریوں سے مبرا سمجھتے ہیں۔بہت آسان ہو گیا کہ یومِ آزادی پر پاکستان سے محبت کے اسٹریکرز لگائیں اور اپنی محبت کا اظہار کر کے ٹھنڈے کمرے میں چھٹی کا لطف اٹھائیں۔
لیکن اس پرفتن دور میں الحمد للہ ہمیشہ کی طرح ہماری رہائشی سوسائٹی جوڈیشل ہاؤسنگ کالونی فیصل آباد کی ویلفیئر کمیٹی اور رہائشیوں نے ملکِ پاکستان سے محبت کا عملی ثبوت دیا۔ملک و ملت میں اتحاد یگانگت اور اپنائیت کو فروغ دیتے ہوئے بہت سے رہائشی اکٹھے ہوئے اور جامع مسجد حضرت عثمانِ غنی رض جوڈیشل ہاؤسنگ کالونی فیصل آباد میں بچوں کے ساتھ جشنِ آزادی کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام میں ریاض احمد باجوہ صدر ویلفیئر سوسائٹی،راشد خان لودھی سیکرٹری ویلفیئر سوسائٹی،بابر رسول ممبر سوسائٹی،نبی احمد اسسٹنٹ ایڈمن،حاجی محمد افتخار، محمد ثاقب، عمر اسلم ملک، محمد آصف، احمد ثبات قریشی الہاشمی، محمد حمیر اور سوسائٹی کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
پروگرام کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ننھے منے بچے ریان بابر نے کیا۔ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت سیکرٹری ویلفیئر سوسائٹی راشد خان لودھی اور معاذ نے حاصل کی۔علامہ عدنان سیالوی نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ کالونی کی چھوٹی بچیوں نے ملی نغمہ پیش کیا۔تقریب سے خطاب علامہ عدنان سیالوی اور احمد ثبات قریشی الہاشمی نے کیا اور ملکِ پاکستان کے قیام کی وجوہات اور ملکی تعمیر و ترقی میں عوام کی ذمہ داریوں پر روشی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا اور ملک و ملت کے بقاء استحکام اور ترقی کے لیئے دعا کی گئی
اپنی روایت کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت بعد ازاں بچوں کے ہاتھوں سے پودے لگوائے گئے تاکہ ان میں یہ احساس اجاگر ہو کہ اس ملک کو سنوارنے اور نکھارنے میں انہوں نے عملی اقدامات کرنے ہیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے ان کے لگائے پودے جب کل تن آور درخت بنیں گے تو یہ نہ صرف صدقۂِ جاریہ ہوں گے بلکہ فضائی آلودگی کے خاتمے اور چرند پرند انسان و حیوانات کے لیئے نفع بخش بھی ہوں گے
اللہ پاک اس پاک دھرتی کو تاقیامت شاد و آباد رکھے اور ہم سب کو ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں اجتماعی و انفرادی طور پر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International