تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ہو سکتا ہے میرا آخری تمہیں میرے مرنے کے بعد ملے

Poetry - سُخن ریزے , / Thursday, April 18th, 2024

گلشن اختر میؤ
ننکانہ صاحب
پارٹ 1
سنو! میرے ہمدم, میرے ہم نشین
ہو سکتا ہے میرا آخری خط تمہیں
میرے مرنے کے بعد ملے
جب تم بہت بوڑھے ہو چکے ہو
جب تمہارے بالوں میں ہر سو چاندی نکل آئی ہو
جب ہماری تخیل کی روابط قربت میں
کسی بشرؤ انس کا خوف نا رہے
جب تمہارے دیر سے گھر آنے پر
اور رات بھر جاگنے پر
تمہاری نیم باز خمار آنکھوں پر
کسی کو شک و شبہ نا رہے
تمہاری بوڑھی آنکھوں کے سرخ ڈیروں پر
تمہاری بیوی کو کوئی سوتن کا جوگ پیدا نا ہو
سنو!
جب تمہارے بچے رسمأ حال احوال پوچھنے لگیں
جب گھر کے کسی کونے میں
تمہاری بوڑھی آنکھیں بہت سے خواب ‘بن كر تھک چکی ہوں
جب تمہارے بوڑھےخالی نین کچھ دیپ جلا کر
خالی آسماں اور ویراں راستوں میں سفر کریں
جب تمہاری یاد کے دریچوں میں
کہیں کہیں میرا خیال باقی ہو
سنو!
ہو سکتا ہے میرا آخری خط تمہیں
کسی اجنبی مسافر سے ملے
تو چلے آنا میرے گاؤں کی جانب
سنو! جب تم میرے گاؤں آؤ تو
کچھ دیر میرے شہر ننکانہ صاحب میں ٹھہراؤ کرنا
راستے میں تمہیں جنم استھان کا در ملے گا
گورو کے در جا کر
بابا گورو نانک کو کہنا
گلشن کا سلام بارگاہ اقدس میں پیش کر ے
مین استھان پہ کوئی گورو گرنتھ صاحب پڑھتا ہو ملے گا
وہاں پر پرشاد بٹتا ہو گا
تم بھی پر شاد لے لینا
سنو!! شہیدی استھان کے پیڑ پر
میرے نام کا اک دیپ جلا دینا
تم وہاں بہت سے رنگ برنگے دھاگے بندھے ہوئے دیکھو گے
اس پیڑ پر کئی دھاگے میں نے
تمہارے نام کی منتوں میں باندھے تھے
سنو! سروور صاحب کے شفا یاب پانی میں
کچھ دیر پاؤں کو بگھو لینا
تمہارے بوڑھے جسم پیکر کو تازگی محسوس ہوگی وہاں پر تمہیں
بہت سی مچھلیاں تیرتی ہوئی ملیں گی
وہ سب حقیقتاً آذاد ہیں لیکن
بشر آدم کے چشم تصور میں مقید ہیں
سنو! بابا گورو کے در سے میرے لئے
پوتر جل لے آنا
اور ہاں تمہیں تو معلوم ہے مجھے
اپنے شہر کی من پسند بہت پسند ہے
سنو! میرے لئے من پسند بھی لے آنا
جب تم میرے گاؤں آکر
میرے بارے پوچھو گے
ہو سکتا ہے گاؤں کے لوگوں سے تمہیں


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International