تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ہو سکتا ہے میرا آخری تمہیں میرے مرنے کے بعد ملے

Poetry - سُخن ریزے , / Saturday, April 20th, 2024

گلشن اختر میئو
ننکانہ صاحب
پارٹ2
ہو سکتا ہے گاؤں کے لوگوں سے تمہیں میرے مر جانے کی اطلاع ملے
سنو! میرے گھر کے ساتھ اک گھر ہے
جہاں میرے پچپن کی سہلی رہتی ہے
تم اسکے پاس چلے آنا
وہ تمہیں تمہارے نام سے جانتی ہو گی
اسکے ساتھ مل کر میرے لئے رو لینا
لیکن اسکے سامنے ذیادہ غگمین نہ ہونا
وہ بہت بیمار رہتی ہو گی
میری پچپن کی سہلی کو بہت سی بیماریوں نے گھیرا ہو گا
تم اس سے میری اچھی یادوں کا تزکرہ کرنا
جیسے تم دونوں سوچ کے مسکراؤ
تمہاری اور اسکی بوڑھی آنکھوں میں
پھر سے پرانی یادوں کے دیپ جگمگائیں
سنو!ہماری روابط حیات کی یادوں کا
سارا ماجرا اس سے بیاں نا کرنا
اور نا اس خط کا تذکرہ کرنا
جو میرا خط مجھ ہی کو لوٹایا تھا
جب میرے گاؤں کی نگری میں
تصور عکس میں مجھ کو ڈھونڈو گے
تو چلے آنا میری تربت خاموش پر
آخری بار فاتحہ پڑھنا
میری قبر تمہیں
میرے گاؤں کی شاہراہ کی ابتد ہی کی آخری حدود پر ملے گی
میری قبر کے تابوت پر سر رکھ کر نہ رونا
تمہاری بوڑھی سسکیاں
مجھ کو تربت خاموشاں میں بے چین کریں گی
اس روز مجھ سے ڈھیر ساری گفتگو کرنا
اس روز تیرے اور میرے درمیان فقط خدا ہو گا
سنو! اس روز مجھ سے وہ سب کہہ دینا
جو میں تم سے سننا چاہتی تھی
اس روز مجھ سے فقط اک بار کہہ دینا
گلشن مجھے تم سے محبت ہے
میری خاک تربت پہ سر رکھ کر خدا سے کہے دینا
اس ارض پاک پر ہماری الفت کا آمین تو ہے
بروز محشر ہماری محبت کو اماں بخشی جائے
اس روز مسکرا کر مجھے رب آسماں کے سپرد کرنا
اس روز تیرے اور میرے درمیان فقط خدا ہو گا
سنو!
ہو سکتا ہے میرا آخری خط تمہیں
میرے مرنے کے بعد ملے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International