rki.news
آہ، ڈاکٹر سَتیہ پَالؔ آنند
باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ، اُردو دنیا کے معروف بزرگ شاعر و ادیب ڈاکٹر سَتیہ پَالؔ آنند 2 اگست 2025ء کو ٹورانٹو، کینیڈا میں 94 برس کی عمر میں وفات پا گئے-
ڈاکٹر سَتیہ پَالؔ آنند اُردو کے شاعر و ادیب رہے، نظمیں اور افسانے لکھتے رہے، امریکہ میں سکونت اختیار کی، اردو کے علاوہ ہندی، انگریزی اور پنجابی زبان میں بھی لکھتے رہے۔
ڈاکٹر ستیہ پال آنند کو ان کی علمی و ادبی خدمات پر اعزازات سے بھی نوازا گیا، جواہر لعل نہرو فیلو شپ، اردو مرکز ایوارڈ، لاس اینجلس اور حکومت پنجاب، بھارت کی جانب سے Shiromani Sahityakar Award سے نوازا گیا تھا ان کی تقریباً 30 اردو کتابیں شائع ہو چکی ہیں.
بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2025 عیسوی حاصل ہوتی ہے.
قطعہِ تاریخِ وفات
برائے ڈاکٹر سَتیہ پَالؔ آنند
ستیہ پال آنند واقف عِلم کے سِدّھانت سے
گیان اکٹھا کرلیا قُرآن سے ویْدَانْت سے
تھے وہ افسانہ نِگار اور ماہرِ نظمِ جدید
شاعری میں طاق تھے لکھتے رہے بھَو بھانت سے
تیس کے لگ بھگ جو انمول اُن کی تصنیفات ہیں
مل نہیں سکتی کوئی تشبیہ ہاتھی دانت سے
شاعرِ اردو کی پہنچی آتما پر لوک میں
رکھ تو اے پرماتما اِس آتما کو شانت سے
کہہ دیا نایاؔب نے یہ قطعہء تاریخِ مرگ
:دُکھ بہت تھا ستیہ پال آنند کے دیہانت سے:
2025 عیسوی
خیر اندیش
مظفر نایاؔب
دوحہ قطر
Leave a Reply