rki.news
آہ، جنابِ عبد الرحیم مضطر
باخبر ذرائع کی اطلاع کے بموجب بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع ملی ہے کہ شہر پربھنی میں شعر و ادب کے قدیم ستون اور ایک بہترین کہنہ مشق بزرگ شاعر جناب عبدالرحیم مضطر كا آج صبح یعنی 27 مارچ 2025 کو انتقالِ ہو گیا-
انا للہ وانا الیہ راجعون
بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2025 عیسوی حاصل ہوتی ہے.
اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین، محبین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
قطعہء تاریخِ وفات
برائے
جنابِ عبد الرحیم مضطر
عبد الرحیم مضطر-شعر و ادب کا گوہر
صدق و صفا کا خوگر – مہر و وفا کا پیکر
اک کہنہ مشق شاعر-اک بہترین انساں
جو شہر پربھنی کا-تھا نعت گو سخن ور
نایاؔب نے کہی ہے-تاریخِ مرگ انمول
:گُلزار دل، معطر – عبد الرحیم مضطر:
2025 عیسوی
دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر
Leave a Reply