rki.news
آہ، ڈاکٹر سید عباس متقی
ماہر تعلیم و ادیب ڈاکٹر سید عباس متقی صاحب کا 30 مارچ 2025 کو حیدرآباد میں انتقالِ ہو گیا-
انا للہ وانا الیہ راجعون
ڈاکٹر عباس متقی صاحب کی طنز و مزاح پر مبنی تحریریں خاص و عام میں مقبول ہیں، وہ اچھے معلم اردو تھے، فارسی میں بھی مہارت رکھتے تھے، وہ بیَک وقت خوشنویس، عالم دین اور خطیب بھی تھے-
بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2025 عیسوی حاصل ہوتی ہے.
اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین، محبین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
قطعہء تاریخِ وفات
برائے
ڈاکٹر سید عباس متقی
گوہر نگار خامہ ء عباس متقی
عکسِ حیات نامہء عباس متقی
کرتے ہیں سب دعا یہی احباب خاص و عام
فردوس ہو اِقامہء عباس متقی
نایاؔب ہے یہ قطعہء تاریخِ انتقال
نقشِِ مزاج نامہء عباس متقی
وجہِ ملال یہ ہے کہ مسدود ہو گیا
:شیرین نوِیس خامہ ء عباس متقی:
2025 عیسوی
دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر
Leave a Reply