ن ممالک میں کچھ خاص نہیں
اس میں کچھ بھی ہموار نہیں
یہاں کی نوکری ہو یا موسم
کسی کا بھی کوئی اعتبار نہیں
مزہب سے سب دور ہیں
خدا کے شکر گزار نہیں
ہٹ دھرمی ان کے خون میں
بدلنے کو یکسر یہ تیار نہیں
شرم و حیا سے دور ہیں
قمیض ہے تو شلوار نہیں
خود غرضی کا یہ عالم ہے
کوئی کسی کا وفادار نہیں
جھوٹ اور چوری نہیں
رسومات کا مینار نہیں
اسلام کو یہ مانتے نہیں
رشوت کا یہاں کاروبار نہیں
موسم صاف و سہانا ہے
سڑکوں پر کوئی غبار نہیں
ہر اِک یہاں پر امیر ہے
غربت کا بازار نہیں
ہلال رزق کی تلاش میں
کوئی بھی بے روزگار نہیں
ہر کام یہاں کا معیاری ہے
پابندی وقت دشوار نہیں
معین! مت کر نقل اپنے وطن کی
ان میں ایجادات کا شمار نہیں
چیف سید معین شاہ
Leave a Reply