Today ePaper
Rahbar e Kisan International

یومِ پاکستان اور محبت کے تقاضے۔۔

Articles , Snippets , / Sunday, March 23rd, 2025

حریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!23 مارچ 1940کا دن کس قدر عظیم تھا جب لاہور کے مقام پر منٹو پارک میں برصغیر کے مسلمانوں اور آزادی کے متوالوں نے ایک شاندار بزم سجائی اور باقاعدہ تحریک چلانے کا پرعزم اعلان کیا۔تاریخ کی ورق گردانی سے معلوم ہوتا ہے کہ صدارت تقریب قائد اعظمؒ نے کی تھی۔اس کی مناسبت سے اسے یوم پاکستان بھی کہتے ہیں۔تاریخ کے مطابق شاندار موقع پر
اس اجلاس میں شیر بنگال مولوی فضل الحق کی پیش کردہ قرارداد منظور کی گئی جس میں برصغیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس قرار داد کی منظوری مسلم لیگ کی مجلس شوری کے ساتھ ہندوستان کے تمام حصوں سے آئے ہوئے ایک لاکھ سے زائد افراد نے حمایت کی۔اس میں ایک لگن اور تڑپ نظر آتی ہے۔کیوں کہ یہ قرار داد جس جگہ مینار پاکستان موجود ہے وہاں پیش کی گئی تھی تو اسی مناسبت سے اسے قرار داد لاہور کا نام دیا گیا لیکن بعد میں جب کانگرسی رہنماؤں نے طنزیہ اسے قرار داد پاکستان کا نام دیا تو یہ اسی نام سے موسوم ہو گئی۔تاریخ کے دریچوں میں جھانک کر دیکھیں تو قرار داد منظور
ہونے کے بعد یہ قرارداد 1941 میں نہ صرف مسلم لیگ کے آئین کا حصہ بنی بلکہ اسی کی بنیاد پر سات سال ناقابل فراموش جدوجہد کے بعد قیام پاکستان عمل میں آیا ۔بقول شاعر:-
اک پھول کی مانند ہے میری ارضِ وطن بھی (جاوید الحسن جاویدؔ)
23مارچ کا دن جب بھی آتا ہے تو قربانیوں کی لازوال داستان یاد آتی ہے۔تاریخ کے آئینہ میں یہ دن سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔برصغیر کے مسلمانوں نے خونِ جگر سے حریت کے چراغ جلاۓ۔نامساعد حالات کا سامنا کیا اور ہمت نہ ہاری بلکہ ایک عزم اور حوصلہ سے اکابرین کی قیادت میں کاروان آزادی بڑھتا چلا گیا۔آج کا دن اس دن کی یاد دلاتا ہے۔
پیارا ملک دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا۔اس دن کی مناسبت سے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ محبت کے تقاضے یہی ہیں کہ وطن کی سرحدوں کی نگہبانی کی جاۓ۔ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جاۓ۔یہ وطن پاک کتنا خوبصورت ہے۔کھیت لہلہاتے ہیں اور پہاڑ قدرتی دولت سے مالا مال ہیں۔افواج پاکستان اور پاکستان کے لوگ دل میں وطن کی محبت اور الفت کے جذبات سے سرشار ہیں۔گویا یہ وطن پیارا وطن سرمایہ ایمان ہے۔تعلیم کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے۔آئین و قانون کی پاسداری ہم سب کے لیے لازم ہے۔اللہ کریم کی طرف سے یہ خطہ ارض بہت بڑا انعام ہے۔اس کے رنگ اور روپ کتنے پیارے ہیں۔اسی قدر دلوں میں محبت اور الفت بھی ضروری ہے۔اتحاد٬تنظیم اور یقین کی ضرورت ہے۔ناخواندگی کے خاتمہ کے لیے باقاعدہ محنت اور تعلیمی اداروں میں پاکستان سے محبت کے نغمات سنائی دینے سے الفت کے تقاضے پورے ہوتے ہیں۔بچے٬جوان اور بوڑھے سبھی کے دلوں میں وہ جذبہ آج بھی زندہ ہے جو تحریک پاکستان کے وقت تھا۔آج اس عزم کے اعادہ کا دن ہے کہ انشاءاللہ ترقی کے عمل میں ہر فرد کردار ادا کرے گا۔ پاکستان اللہ کریم کے فضل سے ایٹمی طاقت ہے۔اس وطن کی سلامتی سے ہماری سلامتی اور مستقبل وابستہ ہے۔ہر فرد کے لیے اظہار محبت ہی خوشحال پاکستان کی علامت ہے۔بقول شاعر:-
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
رابطہ۔03123377085


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International