rki.news
بیورو چیف سجاد احمد شیخ
مسقط میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام غیر قانونی بھارتی اقدامات کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لئے چھٹا ”یوم استحصال کشمیر” منایا گیا
پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لئے چھٹا ”یوم استحصال کشمیر” منایا گیا جن کے تحت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کر دیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک کمیونٹی ویلفئیر اتاشی حافظ عبدالمنان نے کیا اور وزیر اعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا-
ناظم الامور سفارت خانہ بلال حسن نے صدر کا پیغام پڑھ کر سنایا
سفیر پاکستان سید نوید صفدر بخاری نے کشمیر سے محبت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہم یقینا سال میں تین دفعہ منظم طریقے سے کشمیر کی محبت میں اکھٹے ہوتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ باقی وقت ہم کشمہر کو یاد نہیں کرتے کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے لیکن ان تین دنوں کا مقصد نوجوان نسل کو اس کا پیغام پہچانا ہے
ہندوستان اپنے مقصد میں دو طاقتوں کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکا ایک کشمیری عوام اور ان کی قربانیاں دوسرا پاکستان کی طرف سے بھر پور مزاحمت اور حالیہ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے سے پاکستان کو بھر پور پزیرائی ملی
ڈاکٹر اکرام برنی نے یوم استحصال کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کشمیر کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بربریت کو اجاگر کیا جو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث بنی۔
ارشد علی خان معرف قانون دان نے
5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل کے لیے عالمی برادری کے موثر کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ یہ مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہو سکے۔
احمد شہزاد اور عذرا علیم نے کشمیر پر نظمیں پڑھیں
تقریب میں بھارتی مظالم پر ڈاکیو منٹری بھی دکھائی
تقریب میں پاکستانیوں کی بھر پور شرکت
اختتام پر کشمیریوں کے لئیے دعائیں کی گئی
Leave a Reply