rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 31اکتوبر 2025
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیکس فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز نے محکمہ صحت و آبادی حکومت پنجاب کے اشتراک سے آبادی میں اضافے کے مسائل سے نوجوانوں کو آگاہی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے محکمہ آبادی کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اس نوعیت کے پروگرامز اور سیمینار منعقد کرتے ہیں تاکہ وہ بہتر اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کو اخلاقی اقدار کے ساتھ ساتھ پیشاورانہ روابط پیدا کرنے میں بھی مدد دیتی ہیں جو ان کے مستقبل کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ ڈاکٹر آصف علی نے اداروں کے باہمی تعاون کو سراتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور سلامتی تعلیمی و آبادیاتی شعبوں کی مشترکہ کوششوں پر منحصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ ان لوگوں میں ہے جو تعلیم سے دور ہیں اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ یہ آگاہی دوسروں تک پہنچائیں۔پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے خاندانی منصوبہ بندی مانع حمل طریقہ کار کے استعمال اور آبادی میں تیز رفتار اضافے کے مسائل پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان کی آبادی میں تقریبا 10 سے 30 لاکھ تک اضافہ ہوا ہے،جب کہ ہر سال ماؤں میں سے تقریبا 180 مائیں دوران حمل موت کا شکار ہوتی ہیں۔ماہرین نے غیر منصوبہ بند حمل، محدود وسائل، غذائی عدم تحفظ، بے روزگاری اور آبادی وسائل میں توازن برقرار رکھنے جیسے اہم مسائل پر گفتگو کی،گفتگو کے دوران جنیاتی عوامل ،کزن میرج، جسمانی فٹنس اور ماؤں کی صحت کے لیے کیلشیم اور وٹامن ڈی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آبادی فلاح لاہور اختر بھٹی،خضر حیات ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ملتان منیب بہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان،سجاد جہانیہ، ڈاکٹر عفت عمر ،عالم دین حماد، محکمہ سول ڈیفنس سے میڈم نوشابہ سمیت یونیورسٹی فیکلٹی طلبہ و طالبات بھی موجود تھے
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
                                     
                                    
Leave a Reply