حکومت قطر نے اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ جدید طرز زندگی گزارنے کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہونا چاہیے۔ اس کے پیش نظر سال 2012 سے ہر سال فروری کے دوسرے منگل کو سپورٹس ڈے منایا جائے گا اور اس دن کو سپورٹس ڈے کا نام دیدیا گیا۔ قطر میں فروری کے دوسرے منگل کو سرکاری چھٹی کا علان کر دیا گیا تاکہ قطر میں رہنے والے سپورٹس ڈے کو انجوائے کر سکیں۔ قطر سپورٹس ڈے اب تک باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔
قطر سپورٹس ڈے کے دن کے موقع پر منگل 14 فروری 2023 کو یونیک ٹریڈنگ کمپنی کے زیراہتمام کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیک کرکٹ الیون اور برائٹو کرکٹ الیون کے درمیان 10 اوورز 10 اوورز کا میچ کھیلا گیا۔ یو سی الیون نے مقررہ 10 اوورز میں 110 رنز بنائے جواب میں ب سی الیون کی ٹیم 110 رنز کے تعاقب میں صرف 74 رنز ہی بنا سکی اور اس طرع یہ فیسٹیول میچ یونیک ٹریڈنگ الیون نے 36 رنز سے جیت لیا۔ مین آف دی میچ یونیک کرکٹ الیون کے عبدالاحد خان نے 36 رنز ناٹ آؤٹ بنائے بہترین باؤلر نجیب بہترین بلے بازکرن کپتان یو سی الیون ایم ڈی صمصد نے فاتح ٹرافی وصول کی۔ کپتان بی سی الیون ایم ڈی شانشا نے رنر اپ ٹرافی وصول کی۔ عمران رفیق جی ایم یونیک ٹریڈنگ مہمان خصوصی تھے انہوں نے جیتنے والی ٹیم اور تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس فیسٹیول میچ کو دیکھنے کے لئے یونیک ٹریڈنگ کے تمام سٹاف کو مدعو کیا گیا تھا جن کے ساتھ سینئر سٹاف مظہر اقبال، نعیم شہزاد اور عبدالاحد خان شامل ہیں۔ اس کے لئے کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین نے بھی میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ مہمان خصوصی نے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سپورٹس ڈے کو بڑے شایان شان طریقے سے منایااور قطر سپورٹس ڈے کے موقع پر کرکٹ فیسٹیول کو کا کامیابی سے منعقد کیا اور تمام شرکا پر زور دیا کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے جسمانی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ میچ کے اختتام پر ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا جس کو سب نے انجوائے کیا۔
Leave a Reply