Today ePaper
Rahbar e Kisan International

مسقط میں سجا چاند رات کا میلہ

Events - تقریبات , Snippets , / Thursday, April 3rd, 2025

rki.news

مسقط میں سجا چاند رات کا میلہ

عمان بیورو چیف
سجاد احمد شیخ

پاکستانی مفت کھانے چوڑیاں مہندی رنگا رنگ تقریبات
گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی میاں محمد منیر اور ان کی ٹیم کی جانب سے چاند رات کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا
پاکستان اسکول مسقط میں چاند رات منائی گئی جس میں پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے لوگوں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے
مہمان خصوصی پاکستانی سفارت خانے کے سفیر جناب نوید صفدر بخاری اور ان کی اہلیہ، مہمان اعزازی جناب سید فیاض علی شاہ صاحب تھے

میاں محمد منیر ہمیشہ کی طرح پاکستانی کمیونٹی کی خوشیوں کا خیال رکھا اور دعوت عام سے ہر سطح کے لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا

سفیر پاکستان نے اسٹالز کا دورہ کیا اور تعریف کئے بنا نہ رہ سکے
پاکستان کمیونٹی کی جانب سے زبردست اہتمام کیا گیا بچوں بڑوں سب کے لئے تفریح کا سامان کیا گیا
سفارت خانے کے تمام آفیسرز کی شرکت
پاکستان کمیونٹی کی کاروباری اور نمایاں شخصیات جن میں اقبال جعفر صاحب، چوہدری عباد، ڈاکٹر شارف شبیر ندیم کے ساتھ بقیہ ٹیم ممبران کی شرکت کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں فیملیز کی شرکت
مفت کھانے اور خصوصی طور پر گول گپے اور حلوہ پوری سے ہر کوئی بہت لطف اندوز ہوا
بچوں بڑوں کے لئے رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا انعامات کی بھر مار کی گئی ہر کوئی محظوظ ہائے بغیر نا رہ سکا
خواتین کے لئے مفت مہندی اور چوڑیوں کے اسٹالز لگائے گئے
پاکستان اور اپنوں سے دور چاند رات کی خوشیاں مناتے نظر آئے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International