rki.news
رپورٹ۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
صفدر زمان اسسٹینٹ ڈسٹرکٹ آفیسر( سپورٹس )ہری پور کے مطابو ماہ ستمبر کے اختتام پر
گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 ہری پور میں لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام ماہانہ بزم
ادب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں فواد حسین پرنسپل سکول ھذا، اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی. بزم ادب کا آغاز محمد قاسم کلاس دہم ایف کی تلاوت سے ہوا. مزمل حسین جماعت دہم بی نے حمد باری تعالیٰ کی پیش کرنے سعادت حاصل کی. عبید اللہ ہشتم ، سیف اللہ دہم اور مصعب کلاس نہم نے اپنی اپنی باری پر گل ہائے عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نچھاور کرنے کی سعادت حاصل کی. عادین پرور جماعت دہم نے “سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق” کے عنوان پر اردو تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اخلاق کا بہترین /عظیم نمونہ بنا کر بھیجا ہے.
جماعت ششم ڈی کے محمد عثمان نے ملی نغمہ “میریا وطنا ” پیش کیا. سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محبت رسول کے تقاضوں کے عنوان پر فسٹ ائر کے طالبعلم سیف اللہ نے مختصر اور جامع تقریر پیش کی. جماعت دہم اے کے طلباء نے غزل پیش کی. عامر وسیم جماعت فسٹ ائر نے “استاد کی عظمت” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استاد وہ عظیم ہستی ہے جو زمین کی پستی سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے. ازاں بعد عبید اللہ اور اس کے کلاس فیلوز نے کلام اقبال رح میں سے “کبھی اے نوجوان مسلم تدبر بھی کیا تو نے” نظم ترنم سے پیش کی.
اس موقع پر مجیب الرحمن معلم تعلیم جسمانی و انچارج بزم ادب ،صفی اللہ آفریدی SST اور پرنسپل سکول ھذا فواد حسین نے بھی طلبہ کو پند و نصائح سے مستفیذ کیا.
سٹیج سیکرٹری کے فرائض جماعت دہم ایف کے حمزہ عمران، عبد الرحمن اور عادین پرور نے سرانجام دیے.
گورنمنٹ مڈل سکول گڑھی شاہ محمد میں ماہانہ بزم ادب پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں نے تلاوت کلام پاک,نعت ,قومی ترانہ,ملی نغمہ اور تقاریر سمیت مختلف ادبی سرگرمیوں میں نہایت جوش اور جذبے سے حصہ لیا۔
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول برکوٹ میں ماہانہ بزم ادب بعنوان بزم تعمیر سیرت حسب روایت پورے اہتمام سے منعقد ہوئ ۔ اساتذہ اور طلبہ نے بزم ادب کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ۔
اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے آمین
یاسر محمود
انچارج بزم ادب
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول برکوٹ
گورنمنٹ ہاٸی سکول بانڈی گلو ہری پور٬گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی سیڑاں ہری پور٬گورنمنٹ مڈل سکول بگلا ہری پور٬گورنمنٹ ہاٸی سکول سیکٹر دو٬گورنمنٹ شہید عزیر افسر ہاٸیر سیکنڈری سکول پنڈ ہاشم خان ہری پور٬گورنمنٹ ہاٸیر سیکنڈری سکول بریلہ ہری پور٬گورنمنٹ مڈل سکول سربروٹ ہری پور٬ گورنمنٹ ہائی سکول گلہم ہری پور،اور ضلع بھر میں تعلیمی اداروں میں بزم ادب کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
Leave a Reply