rki.news
پریس ریلیز 13جولائی2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور سینتورس مال اسلام آباد کے اشتراک سے 9ویں سات روزہ مینگو فیسٹیول کا اختتام۔اس موقع پر سردار یاسر الیاس نے کہا کہ اس وقت پاکستانی کی معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے زرعی یونیورسٹی ملتان نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں باقی تمام فصلوں کے ساتھ ساتھ مینگو پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے مینگو کی ایکسپورٹ میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ اس پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔انشاءاللہ آنے والے دنوں میں مل کر ہم پاکستان کی ایکسپورٹ پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سینتورس مال میں اس وقت بہت سے ممالک چائنہ نیپال عمان رشیا امریکہ یورپ اور اسٹریلیا کے وزٹر آئے ہوئے ہیں جو کہ مینگو فیسٹیول کو انجوائے بھی کر رہے ہیں اور ساتھ مینگو کھا بھی رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کروایا۔سردار سلیم مزاری نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 250 سے زائد مینگو کی ورائٹیز موجود ہیں لیکن جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں وہ 8 سے 10 ورائٹیز ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی ورائٹیز ہیں جن کے اندر یہ پوٹینشل موجود ہے کہ وہ کمرشل بنیادوں پر مارکیٹ میں لائی جا سکیں۔زرعی یونیورسٹی ملتان کا ملکی اور غیر ملکی سطح پر مینگو فیسٹیولز کرنے کا مقصد فارمر حضرات کی کپیسٹی بلڈنگ،ہائی ویلیو مارکیٹ فراہم کرنا پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔فیسٹیول میں پہلا انعام فروٹ فائی ڈاٹ کام خان گڑھ،دوسرا انعام الشافع فارمرز مظفرگڑھ،تیسرا انعام چاند گیلانی مینگو فارمرز لودھراں نے اپنے نام کیا.ہر سال کی طرح لاہور میں 25 اور 26 جولائی اور ملتان میں اگست کے پہلے ہفتے میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد ہوگا ۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہری،مینگو گروورز سمیت سردار راشد الیاس خان، رانا آصف حیات ٹیپو بھی موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply