تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

یومِ استحصال کشمیر

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Tuesday, August 6th, 2024

رپورٹ۔ عتیق الرشید ، دوحہ قطر

کل 5 اگست بروز پیر سفارت خانہ پاکستان نے قطر میں یومِ استحصال کشمیر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں قطر میں مقیم کثیر تعداد پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام سے ہوا۔ تلاوت قران پاک کے بعد پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ معروف کشمیری حریت پسند رہنما جناب اظہر اقبال اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اظہر اقبال نے تقریر میں 5 اگست 2019 کو بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کر دیا۔ اس اقدام کے بعد کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، جس کے تحت مواصلاتی ذرائع منقطع کر دیے گئے، اور بڑی تعداد میں بھارتی فوج تعینات کر دی گئی۔ کمشیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کے بعد آج بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ لوگوں کو آمد و رفت کی پابندیوں، انٹرنیٹ اور مواصلات کی بندش، اور حراست میں لیے جانے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ کشمیر کے عوام کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے اور معاشی صورتحال بھی بگڑ چکی ہے۔ اور اس وقت کشمیر دنیا کی سب سے بڑی آزاد عوامی جیل بنا ہوا ہے۔
بھارت کے اس اقدام پر عالمی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کشمیر کے عوام کے حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی خودمختاری کی حمایت کی ہے اور عالمی فورمز پر کشمیر کی آواز اٹھائی ہے۔ 5 اگست کو پاکستان بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جاتا ہے، جس میں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ کشمیر کے مستقبل کے حوالے کے متعلق اُنہوان نے کہا کہ
کشمیر کی صوتحال کی بہتری کے لیے عالمی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے تاکہ کشمیر کے عوام امن اور سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔

قطر میں متعین پاکستانی سفیر عزت مآب ڈاکٹر محمد اعجاز نے اپنی اختتامی تقریر میں مہمانِ خصوصی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق اور ان کی خودمختاری کا احترام کیا جائے ۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مل کر اس مسئلے کے حل کی طرف قدم بڑھانا ہوگا تاکہ کشمیر کے عوام اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کی گئی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International