تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن

Articles , Snippets , / Friday, August 16th, 2024

14 اگست ھے ، پاکستان کی عمر 77 سال کی ہوگئی ھے ۔میری تاریخ پیدائش 10ستمبر 1947ء ھے ۔ یوں پاکستان مجھ سے 26 دن بڑا ھے میرا دوست میرا بڑا بھائی بھی۔
77سال میرے بڑے برادر نے دولتانوں سے بڑی مار کھائی کہ چلنا پھرنا بھی محال ہوگیا ۔ بڑے بھائی کی زبوں حالی دیکھکر قوت برداشت جواب دے گئی اور میں بھی اسکا برا حال دیکھر اسی جیسا ہو گیا ۔ میں چھوٹا بھائی بھی کئ بھائیوں کی طرح مفلوج ہو گیا ہوں ۔ قوت گویائی ، بینائی ، چلنا پھرنا مشکل ہو چکا ھے ۔میں تو کیسے بھی گزار لونگا زندگی ،
اے جہانوں کے رب اپنی رحمتیں نازل فرمادے میرے بڑے بھائی پر کہ زندہ رہے تا قیامت ، سلامت رہے، آباد و شاداب رہے ۔ آمین ثم آمین.
الحمدللہ آج ہمارے ملک کو آزاد ہوئے77سال ہوچکے ہیں۔کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ قلم اٹھایا ہے تو ان شہداء کو سلام پیش کروں جنہوں نے اس پاک دھرتی کے حصول کے لیئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیئے سوچتا ہوں کہ ان خواتین کے لیئے نوحہ کنائی کروں جن کی عصمت دری کی گئی ان معصوموں کے بے گور لاشوں کو سینے سے لگاؤں جو کرپانوں سے کاٹ دیئے گئے۔لیکن ساتھ ہی قائد اعظم کے وہ انمول الفاظ یاد آتے ہیں کہ “مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے اور اپنے اللہ کی رضا میں راضی رہتا ہے”
آج دورِ حاضر میں ملکی صورتحال پر بہت سے گھبراہٹ کا شکار دکھتے ہیں اور ہر کوئی اپنی سوچ اور بساط کے مطابق کوئی نہ کوئی حل دیتا دکھتا ہے کچھ مایوسی پھیلاتے نظر آتے ہیں اور کچھ خواب تو دکھاتے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی حل موجود نہ ہے
بہت سوچنے کے بعد میں اس وقت ورطۂِ حیرت میں چلا گیا جب میری نظر سے قائدِ اعظم محمد علی جناح (رح) کے سنہرے اصول گزرے قائد(رح) نے تو ہمارے تمام مسائل کا حل صرف تین الفاظ میں دے دیا تھا “ایمان اتحاد تنظیم ” عزیزانِ من میرے قبیلۂِ قریش کے غیور ساتھیوں یہ وہ سنہری الفاظ ہیں جن پر عمل کرکے ہر طرح کے نامسائد حالات کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے بلکہ اللہ کی رحمت سے کامیابی کا حصول ممکن ہو جاتا ہے
آئیں آج اس یومِ آزادی پر پھر وہی بھولا ہوا سبق یاد کریں اور بانئِ پاکستان کے اس وضع کردہ اصول اور فرمان کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں ایمان اتحاد اور تنظیم کو عملی طور پر اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔
اس مبارک دن اپنی وفا کی تجدید کریں اور اپنے شہیدوں غازیوں کی روحوں سے عہد کریں کہ جس ملک کے حصول کے لیئے انہوں نے قربانیاں دیں ہم اس کی آبیاری کے لیئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے اپنی تمام تر توانائیاں اس ارضِ پاک کی تعمیر و ترقی کے لیئے صرف کریں گے
اللہ پاک اس ملکِ پاکستان کو تاقیامت شاد و آباد رکھے اور ہر طرح کی سازشوں سے محفوظ فرمائے آمین
پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

آپ کا خادم
صاحبزادہ شہزادہ اعجاز قریشی سمڑیالوی
نگرانِ اعلیٰ متحدہ جمعیت القریش انٹرنیشنل پاکستان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International