تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی حیثیت

Articles , Snippets , / Thursday, August 22nd, 2024

از : ردا سحر (گگو منڈی)

دور حاضر میں الیکٹرونک میڈیا بڑی تیزی سے قدم جما رہا ہے۔ اس کی اس برق رفتاری کو گر جانچ کی کسوٹی پر پرکھا جائے تو یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پرنٹ میڈیا کی حیثیت الیکٹرانک میڈیا کے سامنے ثانوی سی ہے۔ اور یہی چیز اردو ادب کی بنیادیں کھوکھلی کررہی ہے۔ ایسے میں گر کوئی ادبی ترویج و ترقی کے پیش نظر اک کارواں لیے، ناصرف قدم بڑھائے بلکہ نو آموز مصنفین و مصنفات کو اک پلیٹ فارم بھی مہیا کرے تو بلاشبہ ایسی شخصیت کا نام سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔
شہر گگو منڈی میں اک نامور اور جامع شخصیت محترم جناب “عبد الحمید” ہیں جو ادبی پلیٹ فارم “دربار ریختہ” کے بانی و سرپرست ہیں۔
محترم عبد الحمید صاحب نے گگو منڈی کی معزز علمی و ادبی شخصیت محترم
“خالد راجہ صاحب” کی سربراہی میں مقامی اور مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء کی سنگت میں 18 اگست بروز اتوار دربارِ ریختہ کے زیرِ اہتمام ” شامِ ریختہ” کا انعقاد کیا۔ اس کی صدارت محترم جناب ڈاکٹر جاوید حیدر جوئیہ نے کی جن کا تعلق بورے والا سے ہے۔ صاحبِ شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عارف حسین عارف تھے، جبکہ معاونین میں فائق احمد صاحب اور احسان الحق صاحب شامل تھے۔ محفل کو چار چاند لگانے والی شخصیات میں ڈیوڈ پرسی (لاہور)، خالد حقانی (لاہور)، صاحبزادہ اجمل شاکر (بورے والا)، ڈاکٹر نوید عاجز (پاکپتن)، سرفراز وفا (بورے والا)، حمزہ عاجز( مقامی)، عثمان ارشاد (مقامی) اور کاظم علی (بورے والا) و دیگر شعراء شامل ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International