تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

اشرف نقوی کی حرف مدحت

Articles , Snippets , / Thursday, August 29th, 2024

اشرف نقوی غزل کو لے کر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔ان کی غزل کا اپنا ہی ایک اسلوب ہے
غزل میں خود کو منوا چکنے کے بعد
حرف مدحت جیسی کتاب جس میں حمد و نعت کا خوبصورت امتزاج ہے۔
حضور کی محبت سے گوندھے ہوۓ الفاظ یوں دل میں اترتے چلے جاتے ہیں کہ جن کی کوئی مثال ہی نہ ہو
ان کی حمدیہ اشعار اور نعتیہ اشعار پڑھیں تو پڑھتے چلے جائیں۔
جس قسم کی آج کل نعت لکھی جا رہی ہے اس سے بالکل ہٹ کر
اپنے ہی انداز میں خوبصورت حمد و ثنا کی ہے
ہم ان کی شاعری کی گرویدہ تھے ہی اب ان کی حمد و نعت نے بھی ہمیں اپنے حصار میں لے لیا ہے

ذکر کرتی رہے زباں تیرا
لب پہ ہر دم رہے بیاں تیرا

عالم بے کنار تجھ سے ہے لفظ کن کی پکار تجھ سے ہے
تو نہ چاہے تو کچھ نہیں اشرف
یہ تو بس ذی وقار تجھ سے ہے

حمد میں 11 حمدیں لکھی ہیں میں سے ایک خانہ کعبہ کی تعریف میں ہے
رات دن ہو طواف کعبے کا
کاش چھو لوں غلاف کعبے کا
جب بھی چوموں میں حجر اسود کو
ہو نیا انکشاف کعبے کا
اس کے بعد نعت کا باب آتا ہے
اور وہ پہلی نعت سے اخری نعت تک روشنی ہی روشنی ہے ۔
روشنی ہی روشنی ہے ۔

کاغذ ہے نور کا تو قلم روشنی کا ہے
مدحت کو لفظ لفظ بہم روشنی کا ہے

آل رسول پاک سے منسوب جو ہوا
اور گھر قسم خدا کی، حرم روشنی کا ہے

میں سمجھتا ہوں نعتیہ شاعری کرنے کے لیے درود پاک پڑھنا بہت ضروری ہے کیونکہ درود پاک پڑھنے سے ہمارے اندر ایک نئی روشنی پیدا ہوتی ہے
اور ہمارے لفظوں کو جیسے روح مل جاتی ہے

کہتے ہیں کہ
درود لب پہ ہمارے اگر نہیں اتا
قسم خدا کی دعا میں اثر نہیں اتا
کیا سچا شعر ہے
حافظ قران تو ہیں ہی خدا کے گھر اور مسجد مدینہ کے دیدار کا شرف بھی حاصل کر چکے ہیں۔
مدینہ سے واپسی پر یوں کہنے پر مجبور ہوئے

ہیں یاد آج بھی وہ سہارے حضور کے
قدموں میں دن جو ہم نے گزارے حضور کے

آخر میں ان کی ایک نعت سے کچھ اشعار پیش خدمت ہیں
سب سے عالی مقام صل علی
انبیا کے امام صلی علی
دست رحمت میں پتھروں نے کیا
اپ ہی سے کلام صلی علی شب ہے تیرا سو روشنی بخشیں
میرے ماہ تمام صل علی
جن کے شافع ہیں اپ لکھ لیجئے
ان میں میرا بھی نام صلی علی
وقت رخصت بھی میرے لب پر ہو
درود و سلام صلی علی

میں کہ فانی ہوں اور مجھے اشرف
بخش دیں گے دوام صلی علی


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International