دولتِ علم بانٹ کر دن رات
حوصلے بچوں کے بڑھاتے ہیں
ہم زمیں ہیں مگر زمانے میں
کتنے ہی آسماں بناتے ہیں
روشنائی قلم سے جھاڑی تو
لوگ انصاف کی دلیل بنے
ہاں ہماری ہی تربیت کے طفیل
جج ، کلکٹر بنے ، وکیل بنے
ٹیچروں کے کہاں ہیں دن صاحب!
پھر بھی دنیا یہ دن مناتی ہے
گڑ نہ دے اور گڑ سی بات کرے
یوں ہی رسم وفا نبھاتی ہے
داستان الم سنائیں کیا
دم ہمارا جہاں میں گھٹتا ہے
قدر ہوتی ہے اس گھڑی اپنی
جب جنازہ ہمارا اٹھتا ہے
نور اقبال (جگتدل)
مغربی بنگال
موبائل نمبر: 9239768229
Leave a Reply