تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پاکستان کے بقاء اور حقیقی دفاع کے لیے نظریۂ پاکستان

Articles , Snippets , / Thursday, September 5th, 2024

پریس ریلیز

کی عملی تعبیر لازم ہے۔ (شجاع الدین شیخ)
لاہور(پ ر): پاکستان کی بقاء اور حقیقی دفاع کے لیے نظریۂ پاکستان کی عملی تعبیر لازم ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل کے انبار میں محصور ہو چکا ہے۔ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کو سیاسی انتشار، معاشی بدحالی اور معاشرتی گراوٹ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ پھر یہ کہ نظریاتی سطح پر ہم نے پون صدی سے ریورس گیئر لگا رکھا ہے۔ ہماری رائے میں اگر قراردادِ مقاصد پر خلوصِ دل اور نیک نیتی سے عمل کیا جاتا اور قیامِ پاکستان کے فوراً بعد تمام مکاتب ِفکر کے 31 جید علماء کی جانب سے متفقہ طورپر پیش کیے گئے 22 نکات کو بنیاد بنا کر پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنا دیا جاتا تو آج پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہوتا۔ اُنہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے طرزِ عمل پر نظر ثانی کریں،ماضی میں نفاذِ اسلام کے حوالے سے جو غفلت اور کوتاہی برتی گئی ہے اُسے دُور کیا جائے اور تحریک ِ پاکستان کے دوران اللہ تعالیٰ سے کیے گئے وعدے کا ایفاء کریں ۔ اگرچہ پاکستان میں نفاذِ اسلام ہمارے ایمان کا تقاضا ہے لیکن موجودہ حالات کا منطقی اور عقلی تقاضا بھی اِس کے سوا نہیں ہے کہ ہم اپنی اصل کی طرف لوٹیں ۔ تمام غیراسلامی اور غیر شرعی قوانین کو ختم کریں اور پاکستان کے بقاء اور دفاع کے لیے اسلام کے نظام عدل اجتماعی کو مملکت خداداد پاکستان میں نافذ کرنے میں مزید تاخیر نہ کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح فیصلہ کرنے او رپھر اُس پر استقامت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
جاری کردہ
خورشید انجم
مرکزی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی پاکستان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International