تازہ ترین / Latest
  Sunday, December 22nd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

وفاق نے ہمارے خلاف بے شمار مقدمات درج کئے ہیں، عمرایوب

Latest - تازہ ترین , Pakistan - پاکستان , Snippets , / Friday, October 11th, 2024

پشاور:پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاق نے ہمارے خلاف بے شمار مقدمات درج کیے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے ساتھ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اسپیشل کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے ہم وہاں نہیں پہنچ سکتے، ہمیں دھمکی دینے والے محسن نقوی علی امین گنڈاپور کے پاؤں میں بیٹھ گئے۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانے پینے کا مسئلہ ہے اور شاہ محمود کو بھی صحت کا مسئلہ ہے۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 دن سے بانی پی ٹی آئی کو مکمل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International