تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

علی گڑھ کیا ہے

Articles , Snippets , / Saturday, October 19th, 2024

علی گڑھ ھمارے لئے سایہ پدر ، آغوش مادر ، بازوئے برادر اور جذبات خواھر ھے.
علی گڑھ ہماری زندگی میں بہار ، آنکھوں کی ٹھنڈک اور دلوں کا قرار ھے.
علیگیرینس کے لئے یہاں کا پانی آب حیات ، دوائے درد اور شفائے مرض ہے ۔
علی گڑھ رازدار عاشق ومعشوق ہے ، ہجروفراق کا امین ہے ، زلف و لب و رخسار یار سے اٹھکھیلیوں کا رازدار بھی ہے ۔
علی گڑھ ایک نشہ ہے جس کا لطف اس کے میخوار ھی جانتے ھیں ۔۔۔
علی گڑھ باطل کے لیے شمشیر برہنہ اور حق کے لیے قوت کے ساتھ کھڑی ہونے والی طاقت ہے ۔

علی گڑھ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے جیالوں کی داستان ہے ۔

علی گڑھ اس داستان کو تحریر کرنے والی عبقری شخصیت سر سید ( علیہ الرحمہ ) کے اس جذبے کا نام ہے جس نے دنیا کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی عطا کی ۔

اس مرد مجاہد کو سلام جس کا احسان یہ قوم قیامت تک نہیں چکا سکتی
دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اس ادارے کے عشاق کو ایک عاشق علی گڑھ کی جانب سے مبارکباد پیش ہے

مجھے فخر ہے میں علیگ ہوں

ندیم ماہر
دوحہ / قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International