Today ePaper
Rahbar e Kisan International

تحریر (رحمت اللہ بلوچ) (غیر سیاسی تحریر)

Latest - تازہ ترین , / Sunday, January 22nd, 2023

بلوچستان زیر بحث شامل مساٸل، مہنگاٸی،سیاست، اور حق دو تحریک بلوچستا میں بحث مباحثہ جاری مندرجہ بالا مساٸل ہیں۔قلمکار تجزیہ نگار سینٸر سیاستدان اپنے اپنے خیالات کی اظہار کررہے ہیں۔مختلف تجزٸیے کٸے جارہے ہیں۔مختلف زاویوں سے مہنگاٸی،سیاست اور تحریک حق دو بلوچستان کے متعلق،ہر کوٸی اپنے خیالات کا اظہار کررہا ہے۔ہر کسی کا انداز تجزیہ انداز تحریر انداز خیال مختلف ہے۔ہم سب سے پہلے مہنگاٸی کی بات کریں۔کیونکہ اس سے وہ طبقہ متاثر ہورہا ہے۔جنکا گزر بسر مزدوری محنت پر ہے۔مہنگاٸی کی جواثرات ہیں۔براہ راست مزدور اور محنت کش طبقہ پر پڑ رہے ہیں۔جن لوگوں کا کوٸی اور ذریعہ روزگار نہیں ہے۔ ہاتھوں کی کماٸی پر ان کا انحصار ہے۔محنت کش طبقہ مزدوری کرنے سے کچھ علیحدہ ہیں وہ جاگیرداروں کی رحم کرم پر ہیں فصلات کاشت کرکے اپنا پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں مزدور اور محنت کش طبقہ دونوں کی کام انتہاٸی سخت ہے سردی ہو یا گرمی ہو وہ موسم کی تابکاریوں یا یخبستہ ہواٶں انکی تقدیر سے وابسطہ ہیں کڑکتی سردی یا کڑکتا دھوپ کا پروا کٸے بغیر روزی کمانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔مگر انکو نصیب میں پوری روٹی نہیں۔اسکی ذمہ دار کون ہے ریاست ہے آج تک مزدور کی مزدوری کی کوٸی عملی طور باقاعدہ قانون نہیں اور نہ محنت کش طبقہ کیلٸے جو زراعت سے وابسطہ ہیں۔ محنت کش طبقہ جو زراعت سے وابسطہ ہیں ،جاگیر داروں کی اپنے بناٸے ہوٸے قانون کے زیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ان کیلٸے اگرچہ قانون سازی کی گٸی ہے مگر علمدرآمد نہیں ہورہا ہے جس سے مزدور دوران مزدوری کان کے نیچے دب کر مرے یا کسی کا مکان بناتے ہوٸے گر کر مرے اس کیلٸے کوٸی معاوضہ نہیں صرف تعزیت،لیبر قانون پر علمدرآمد لازمی ہے تاکہ مزدور پیشہ افراد کو انکا جاٸز معاوضہ مل سکے۔مزدور کی حقوق کا تحفظ کٸے بغیر مزدور کو جاٸز حقوق نہیں مل پا رہے ہیں۔محنت کش طبقہ جو جاگیرداروں کی رحم و کرم پر ہے وہ عمر بھر جاگیردار مافیا کی قرضوں سے فارغ نہیں ہوتے نہ ختم ہونے والا قرضہ ہے بہت سے ظالم تو بیج کھاد کی سود بھی بزگر ”دہکان“ پر ڈال دیتے ہیں تاکہ وہ عمر بھر اس جاگیر دار کی غلامی سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے۔اس کیلٸے بھی قانون کو متحرک کیا جاٸے تاکہ اس کو جاٸز حق اور مقام حاصل ہوسکے۔ بلوچستان میں سیاست پر بھی بحث زوروں پر ہے۔کوٸی پ پ پ میں جارہا ہے کوٸی کسی مزہبی جماعت میں شامل ہورہا ہے اور یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ ایک بہت پرانے دوست مسلم لیگ میں جانے کی تیاری کررہے ہیں کوٸی کہتا ہے کہ ملک میں مہنگاٸی بے روزگاری کی حل پپلزپارٹی نکالے گی کچھ کہتے ہیں کہ مزہبی جماعت اس مہنگاٸی کی ناسور کا علاج کرسکتا ہے۔بہت سارے پھر پاکستان تحریک انصاف کے پاس اس مہنگاٸی کی بحران کی قابو کرنے سوچ رکھتے ہیں۔بہت سے افراد اس مہنگاٸی کی بلا کو لگام دینے کیلٸے مسلم لیگ ن کو میسیحا سمجھتے ہیں پریشانی کی ماحول پیدا کرکے عوام کا توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔مگر سوچنے کی بات ہے کہ سیاستدان وہی ہیں جو پہلے تھے صرف پارٹی تبدیل کرکے دھوکہ دے رہے ہیں وہی چہرے ہیں وہی سوچ رکھنے والے ہیں جنھوں نے پہلے ملکی دولت کو لوٹا بحران پیدا کیا۔بحران ختم کرنا ہے تو سب سے پہلے ایمانداری سے احتساب شروع کیا جاٸے میرٹ پر عمل کرنا چاہٸے ۔ اِن سیاستدانوں کی سابقہ ریکارڈ چیک کیجاٸے پھر میرٹ پر ان لوگوں کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت ہو جو ایماندار مخلص ہیں۔ایک قانون بنایا جاٸے کہ جو منتخب ہوا وہ اپنا وقت پورا کریگا۔حزب اختلاف ان کی کریپشن کی یا انکی ناکامیوں کی ثبوت کے ساتھ نشاندہی کرے اس کو باقاعدہ عدالت میں بزات خود پیش ہوکر اپنا صفاٸی پیش کرنا لازم قرار دیا جاٸے۔تب بحران نہیں آٸنگے اور موجودہ بحران کو ختم کرنے کیلٸے سولہ اسکیل سے اوپر والے آفیسر کے پاس ایک گاڑی ہونی چاہٸے باقی گاڑیاں واپس کرکے بیچ کر ملکی خزانے میں رقم جمع کیا جاٸے۔وزیر عوامی نماٸندہ ہیں۔ اسکے پاس بھی ایک گاڑی سے زیادہ گاڑی رکھنے کی اجازت نہ ہو ایک مشیر سے زیادہ مشیروں کوارڈینٹروں کی کیا ضرورت ہے وہ بھی میرٹ پر اترنے والے افراد ہوں بحران کا حل بھی آسان ہو جاٸیگا ہے۔
حق دو تحریک بلوچستان نے بھی باقاعدہ اب مکمل ایک تحریک کی شکل اختیار کی ہے۔ پورے بلوچستان میں بن چکی ہے۔حق دو تحریک بلوچستان کیوجہ سے عوام میں ایک شعور پیدا ہوچکی ہے اب اس کو ختم کرنا مشکل ہے تحریک کے بارے میں بھی تجزیوں تحریروں تقریروں کی انداز میں بحث جاری ہیں سب لکھنے والوں کی راٸے حق دو تحریک بلوچستان کے بارے میں ایک ہے تحری کو درست قرار دے رہے ہیں۔ تحریک بلوچستان کے عوام کی ذہ…


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International