تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

‘ لاہورپریس کلب میں گوگل نیوزاینی شیٹو اوورٹیک ویلی کے تعاون سے ڈیجیٹل صحافت ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ” ۔

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, November 19th, 2024

لاہور : ( فریدہ خانم )،
گوگل نیوزاینی شیٹواوورٹیک ویلی کی فاطمہ رزاق اور ایمل غنی، ممبر گورننگ باڈی راناشہزاد،محسن بلال اور سید بدرسعید سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ڈیجیٹل صحافت ورکشاپ میں غلط معلومات کا مقابلہ کرنے ، غلط معلومات کو سمجھنا ، معلومات کی تصدیق کے لئے ٹولز کا استعمال ، ڈیجیٹل رپورٹنگ کی مہارت اور آن لائن گوگل ٹرینڈزکے ذریعے ریسرچ تکنیک وغیرہ کے موضوع پر ٹریننگ دی گئی ۔ گوگل کی جانب سے فاطمہ رزاق نے ورکشاپ میں صحافیوں کو فیکٹ چیکنگ ،گوگل ٹرینڈزاور دیگر متعلقہ ٹولزکے بارے ٹریننگ دیتے ہوئے بتایاکہ کسی بھی خبر ، تصویر یا ویڈیوکوگوگل ٹولز کےذریعے کیسے چیک کیاجاسکتاہے کہ وہ حقیقی ہیں یا جعلی طورپر پروپیگنڈے کے لئے استعمال کی جارہی ہیں ۔ انھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی مس انفارمیشن ، ڈس انفارمیشن اور میل انفارمیشن کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہوئے آگاہ کیاکہ انھیں کس طرح پھیلایاجاتاہے اورکیسے اس کا ادراک کیاجاتاہے ۔ آرٹیفیشل انٹلیجنس ٹول کے بارے آگاہ کرتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ کس طرح فیک ویڈیوز کو چیک کیاجاسکتاہے ۔ انھوں نے مزید بتایاکہ ہم کسی بھی ٹرینڈ کی مقبولیت کا اندازہ گوگل ٹرینڈ کے ذریعے کیسے اور کس طرح باآسانی معلوم کرسکتے ہیں۔ انھوں نے خبر کی تصدیق کے حوالے سے مختلف قسم کے ایڈوانس ٹولزکوبھی متعارف کرایا اور ان کے استعمال بارے آگاہی فراہم کی ۔ انھوں نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے صحافیوں کوگوگل کے ذریعے خبروں کی تصدیق کے حوالے سے ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے ممبران نے ورکشاپ کے انعقاد پر گورننگ باڈی کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے کہاکہ وہ دورجدید کے تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہیں ، گورننگ باڈی ایسے پروگرامز منعقد کررہی ہے جن کے ذریعے ممبران کو کلب کے پلیٹ فارم سے سوشل میڈیااور جدید علوم کے حصول میں آسانی میسر آ سکے اور وہ انھیں سیکھ کر وقت کے تقاضے کے مطابق اپنی صحافتی سکلز میں اضافہ کرسکیں۔ انھوں نے گوگل اینی شیٹوکی فاطمہ رزاق اور ایمل غنی کاٹریننگ دینے پر شکریہ اداکیا۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے ممبران کوآن لائن ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International