لاہور : ( فریدہ خانم ) ,
اقرا کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 18 نومبر 2024 ء میں شرکاء نے سینئر صحافی حافظ نعیم کی زیرصدارت سورہ محمد کی آیت 20 پر گفتگو کی، لاہور پریس کلب میں منعقدہ نشست کا آغاز مجیب اللہ نے تلاوت سےکیا، شرکا نے تفہیم القرآن کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاد کا حکم آ چکا، جس میں اس کی تمام اقسام شامل ہیں،جہاد بالقتال اہل اسلام پر فرض ہے مگر اس کا فیصلہ اور اعلان ریاست کرے گی،ریاست اگر اس ادائے فرض میں کوتاہی کرے تو ریاست کے رہنے والے مسلمان شہری مجموعی طور پر بری الزمہ ہیں،البتہ جہاد کی دیگر اقسام ہم سب پر انفرادی طور پر ہمہ وقت فرض ہیں اور اس میں کوتاہی پر جوابدہی ہو گی،آخر میں مرحومین ارکان پریس کلب کے لیے مغفرت اور بیمار ارکان کے لیے دعائے صحت کی گئی،فیصل سلہریا،ڈاکٹر شجاعت،انجینئر خرم محمود،عذرا پروین ایڈووکیٹ،فرمان قریشی،فاران شاکر،حمزہ اللہ، سجاد اعوان،جمیل شیخ،عندلیب اسد،شیخ آفتاب حنیف،گل نوازاور حامد نواز نے گفتگو میں حصہ لیا۔
Leave a Reply