تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
بقول شاعر:-
تخیل ماہتاب ہو اظہار آٸینہ
آنکھوں کو لفظ لفظ کا چہرہ دکھاٸی دے
ضلع ہری پور میں بے شمار ہستیاں موجود ہیں۔بلکہ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا
ان کی خدمات کا تذکرہ فخر سے کیا جا سکتا ہے۔آج کا حسن انتخاب ایک معلم اور معمار قوم ”محمد افسر خان جدون درشخیل بگڑہ ہری پور ہیں۔جن کی تعلیمی خدمات قابل بیان ہیں۔موصوف گورنمنٹ انگلش میڈیم پراٸمری سکول کروالہ پاٸیں ہری پور سرکل سراۓ صالح سنٹر درشخیل ہری پور میں بحیثیت ہیڈ ٹیچراپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے کسی تعارف کے محتاج نہیں۔معلم کا مرتبہ اس کی خدات کے آٸینہ میں بلند ہوتا ہے۔اس کے تناظر میں محمد افسر خان جدون اپنی شناخت آپ ہیں۔
تعلیمی قابلیت ایم۔اے٬بی۔ایڈ ہے۔علاقاٸی سطح پر بہترین رکھ رکھاٶ اور انسانی برتاٶ کی بدولت منفرد مقام رکھتے ہیں۔فروغ تعلیم کے لیے اپنے رفقاۓ کار کے ساتھ ہمہ کوشاں رہتے ہیں۔یہی تو موصوف کی مقبولیت کا راز بھی ہے۔قوم کے بچوں کو دیانتداری سے زیور تعلیم سے آراستہ کرنا عبادت تصور کرتے ہیں۔اسی خوبی کی وجہ سے
علاقے میں اچھی کارکردگی اور شہرت کے مالک ہیں۔
ہر سال سکول کا رزلٹ سو فیصد آتا ہے۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں موصوف کی دلچسپی ایک روشن مثال اور شاندار روایت رہی ہے۔اس بار
سالانہ ٹورنامنٹ میں سنٹر کی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کی جو ایک اعزاز سے کم نہیں۔بہترین کارکردگی دکھانے سے نہ صرف ادارہ کا وقار بلند ہوا بلکہ اپنے اساتذہ اور ملازمین کی دلچسپی سے عزت اور قدر میں اضافہ بھی ہوا۔اور علاقہ کے عماٸدین کا اعتماد بھی بحال ہوا۔موصوف نے ہمیشہ اپنے رفقاۓ کار سے اچھی امیدیں وابستہ رکھیں اور عملی کام میں ان کی بہترین رہنماٸی بھی کی جو ایک بہترین منتظم کی خوبی ہوتی ہے۔موصوف چونکہ ایک ماہر تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت رکھتے ہیں۔اسی لیے تو بہترین منتظم بھی ہیں۔ایک اچھے معلم کی جو خوبیاں ہیں موصوف اپنانے کی بھرپور کوشش جاری رکھتے ہیں۔ خداداد صلاحیتوں کے مالک موصوف محمد افسر خان جدون ہری پور منفرد ہستی کے مالک ہیں۔حسن اخلاق سے پیش آنا اور انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں رہنا معمول رہتا ہے۔خدادا صلاحیتوں کے مالک کھیل کےمیدان میں بھی ایک مقام رکھتے ہیں۔اسی وجہ سے موصوف کرکٹ کے بہترین کھلاڑی بھی رہے جو ایک اعزاز ہے۔بلند ارادوں کے مالک اور خود داری کے پیکر محمد افسر خان جدون حلقہ یاراں میں بھی مقبول ہیں۔اللہ کرے علم کے چراغ روشن کرتے رہیں۔اور دیار عشق میں مقام بھی پیدا کرتے رہیں۔ یہ حقیقت تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ عظیم معلمین اپنے ادارہ اور متعلقہ مضامین میں گہری دلچسپی لیتے مقدس فرض انجام دیتے ہیں۔ان کے سامنے قوم کے بچے ہوتے ہیں جن کی سیرت و کردار میں بہتری لانا مقصود ہوتا ہے اور یہ کام موصوف بھی جوش و جذبہ سے کرتے ہیں۔صبر اور تحمل سے کام لیتے ،ہمدردی اور شفقت سے قوم کے معماران کی بہتر تعلیم و تربیت کرتے ہیں۔موصوف تو اس بات پر بھی پختہ یقین رکھتے ہیں کہ تعلیم ایک بہترین عمل ہے بطور پیشہ دیانتداری سے انجام دینا معلم کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ حسن اخلاق٬خیرخواہی٬نرم مزاجی کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔اپنی ذات سے دوسروں کو فاٸدہ دینا ہی تو عظمت کی علامت ہوتی ہے۔اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تدریس مقدس عمل ہے ۔اس روایت کو مدنظر رکھتے قوم کے بچوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر کامل انسان بنانا فرض سمجھتے ہیں۔دور دراز مقام پر اپنا مقدس فرض ادا کرنے میں راحت محسوس کرتے ہیں۔بحیثیت صدر معلم اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونا جانتے ہیں۔اخلاص تو ان کی اولین ترجیح ہے۔ہر فرد کے ساتھ احسن انداز سے پیش آنا ہی تو موصوف کی خوبی ہے۔
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
رابطہ۔03123377085
Leave a Reply