تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

مختصر رودادِ اجلاس ومشاعرہ حلقہء ادب اسلامی قطر

Articles , Snippets , / Sunday, December 15th, 2024

حلقہء ادب اسلامی قطر نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، دسمبر 2024ء جمعرات کی شب IFC کے مرکز میں اردو ادبستان قطر کے معروف ادیب و استاد شاعر اور ماہرِ فنِ عروض محترم مظفر نایاؔب، صدرِ حلقہ کے زیرِ صدارت ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ منعقد کیا، جس میں کاروان اردو قطر کے جنرل سیکرٹری اور قطر کے معروف شاعر و ادیب، ڈاکٹر راشد عالم راشد ندوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔
نثری حصے کے فرائضِ نظامت سلمان فضیلت ۔رکن حلقہ۔ نے انجام دئے،
اجلاس کی کارروائی کا آغاز عامر شکیؔب کی تلاوت وترجمانی کے ساتھ ہوا، محترم معراج ملِک صاحب نے اپنی خوبصورت مترنم آواز میں ایک شاندار حمدیہ کلام پیش کیا۔
اس اجلاس کا نثری حصہ جسے قطر کے قومی دن سے مُعَنون کیا گیا تھا، قدرے متنوع رہا، جن میں جملہ 4 تحریریں سنائی گئیں، حافظ فضیل احمد نے بعنوان: قطر وطن ثانی، اور حافظ خبیب کاظمی نے بعنوان: قطر، جدت اور ثقافت کا عظیم سنگم، اپنی نگارشات خود پیش کیں، جبکہ IFC کا پیغام تحریر کردہ کلیم احمد خان کو ناظمِ اجلاس سلمان فضیلت نے پیش کیا، ایک انوکھی بات یہاں یہ ہوئی کہ عامر شکیؔب کی قطر پر لکھی ہوئی ایک نظم حافظ زفیف شینگیری کی آواز میں ویڈیو بھی چلائی گئی، غلام مصطفی انجم نے اپنی دختر کی شادی کے موقع پر مظفر نایاؔب کی رقم کردہ قطعہء تہنیت و تاریخ پیش کیا،
مزید برآں IFC کی جاری اصلاحی مہم کے حوالے سے محترم مظفر نایاؔب کا تیار کردہ مختصر مضمون بعنوان: “المؤمن أخ المؤمن” محترم جاوید عبدالحمید صاحب کی زبانی پیش ہوا۔
15 منٹ روایت کے مطابق لذتِ کام ودہن کے لئے وقفہ دیا گیا، جس کے بعد عامر شکیؔب کی نظامت میں شعری نشست منعقد ہوئی، جس کا آغاز دوحہ پر لکھے گئے ایک ترانے سے ہوا، جسے عمرہ خبیب کاظمی اور عائشہ عمدانی ننھی طالبات نے اپنی خوبصورت آواز اور معصومانہ انداز میں پیش کیا، بعد ازاں شعراء نے اپنا تازہ ومنتخب کلام پیش کیا، جبکہ عامر شکیؔب اور مظفر نایاؔب نے تہنیتی قطعاتِ تاریخِ بھی سنائے، شعراء کے اسماء گرامی یوں ہیں: وفا نیپالی، مبصر ایماؔن، اظفر گردیزی، راقم اعظمی، اشفاق دیشمکھ، عامر شکیؔب، جمشیؔد انصاری، منصور اعظمی، راشد عالم راشد، اور مظفر نایاؔب۔
مہمان خصوصی کے تاثراتی کلمات اور صدر اجلاس کے خطبہء صدارت کے بعد ناظمِ مشاعرہ نے ہدیہء تشکر پیش کرتے ہوئے اختتام اجلاس کا اعلان کیا، اور روایت کے مطابق آخر میں ایک یادگار اجتماعی تصویر کیمرے میں محفوظ کرلی گئی۔

رپورٹ:
عامر شکیؔب
معتمد عمومی
حلقہء ادب


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International