کوئی بھی رنج ہو ہم کو زمانے سے چھپانا ہے تمہی کہتے تھے ہر صورت میں ہم نے مسکرانا ہے
کسی دن مانگنی ہے کوئی شے اپنے لئے ہم نے کسی دن ہم نے اے تقدیر ! تجھ کو آزمانا ہے
مقدر میں تو بے تعبیریاں لکھ دی گئیں اپنی تری آنکھوں سے کوئی خواب پر ہم نے چرانا ہے
یہ میری آنکھ میں جو عکس ہے ، ہمراز ہے میرا یہ میری روح پر جو داغ ہے کافی پرانا ہے
مرا کردار تم کو مار ڈالے گا حقیقت میں کہانی کا ہر اک منظر تمہیں جب یاد آنا ہے
تمثیلہ لطیف
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2024 Rahbar International
Leave a Reply