پریس ریلیز 17دسمبر 2024
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت آفیسرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جعفر خان نے دورہ کیا۔اس دورہ کا بنیادی مقصد یونیورسٹی میں ہونے والے بزنس انکوبیشن سینٹر میں قائم شدہ کاروبار سے آگاہی اور یونیورسٹی میں جاری ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کو دیکھنا تھا۔38 سول آفیسرز نے یونیورسٹی میں ہونے والی ریسرچ اور بزنس آئیڈیاز میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ان تمام کاوشوں کو خوب سراہا۔اس دوران آفیسرز نے یونیورسٹی کے مختلف ریسرچ پروجیکٹس کا بھی دورہ کیا جن میں خصوصا ہائیڈروپونک یونٹ اور دیگر شامل تھے۔ آخر میں جعفر خان ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب سول سروسز اکیڈمی نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر حافظ ندز فرید ،ڈاکٹر آکاش فاطمہ،بینش سرفراز،میڈم خدیجہ اور رانا آصف حیات ٹیپو موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply