تازہ ترین / Latest
  Friday, January 10th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پنجاب میوزک گروپ انٹرنیشنل کے چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان نے 25 دسمبر یوم قائداعظم کے حوالے سے عظیم الشان پروگرام

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Tuesday, December 31st, 2024

پنجاب میوزک گروپ انٹرنیشنل کے چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان نے 25 دسمبر یوم قائداعظم کے حوالے سے عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا۔ اس یوم کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے اس بار یہ خصوصی سنگت سیالکوٹ سمبڑیال (Buraq Hall) میں سجائی گئی۔

پروگرام کے منتظم اعلی تھے جناب محمد شعیب سبحانی ناگی جو کہ ایک اعلی پایہ کے گلوکار بھی ہیں۔ پروگرام کو چار چاند لگانے فنکاروں میں سنگر ایس علی نظر، کراچی سے سنگر حنا آصف علی اور شازیہ عباس سنگر سر فہرست رہے۔ طبلہ نوازی کے فرائض استاد سجاد علی خان (مرحوم) کے صاحبزادے قاسم علی خان کے سپرد رہے جنہوں نے اپنے فن سے والد کا نام روشن کیا اور خوب داد سمیٹی۔

پروگرام کلام قائد سے شروع ہوا جو دھیرے دھیرے قومی و ملی نغمات کے ساتھ روح پرور موسیقی کی جانب گامزن رہا۔ تمام فنکاروں نے ہال میں موجود ناظرین کو بہترین فیملی انٹرٹینمنٹ کا سامان پیدا کیا۔

مہمان خصوصی اور پروگرام کی آن و شان کو بڑھانے دوحہ قطر سے خصوصی طور ملک ضیاء اللہ اور ملک ذکاءاللہ صاحب تشریف لائے۔جنہوں نے بعد ازاں تمام پرفارمرز کو شیلڈ اور کیش انعامات سے بھی نوازا۔ دیگر مہمانان تقریب میں جناب محمد منیر، سید مسعود علی شاہ، استاد شوکت لنگر، محمد علی پہلوان اور نعت خواں ماجد محمود صدیقی شامل تھے۔

پروگرام راحت و موسیقی رات گئے تک پھیلتا رہا اسی لئے ہائی ٹی کے ساتھ چائے کافی کا استعمال بھی تواتر سے جاری رہا۔ دسمبر کے اس سرد موسم میں گرما گرم شو کو کامیابی سے مکمل کرنے پر تمام حاضرین نے جناب نزاکت علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ایسی مزید محافل کو سجانے کا وعدہ بھی لیا۔ پی ایم جی ایسے ہی اپنے پلیٹ فارم سے لوگوں کو محظوظ کرتا رہے گا۔

پاکستان زندہ آباد
قائداعظم پائندہ باد


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International